peoplepill id: yasser-awdeh
YA
Lebanon
4 views today
22 views this week
Yasser Awdeh
Lebanese cleric

Yasser Awdeh

The basics

Quick Facts

Intro
Lebanese cleric
Places
Work field
Gender
Male
Religion(s):
Birth
Place of birth
Southern Lebanon
Age
56 years
The details (from wikipedia)

Biography

شیخ یاسر عودہ ایک لبنانی عالم دین ہیں اور آیت اللہ سید فضل اللہ کے ادارے موقع موسسہ فضل اللہ کے مدیر ہیں۔اور اس پر شرعی مسائل کے جواب دیتے ہیں ،نیز مقالات و مضامین بھی لکھتے ہیں۔

پیدائش

شیخ یاسر عودہ جو اس وقت 47 یا 48 سال کے ہیں۔آپ 1969 عیسوی مین لبنان کے برعشيت نامی گاؤں مین پیدا ہوئے۔

ابتدائی تعلیم

آپ نے اسی کی دہائی میں اپنی دینی تعلیم کا آغاز کیا۔اور حوزہ علمیہ لبنان "حوزة المعهد الشرعي الاسلامي" سید فضل اللہ کے حوزے سے دینی تعلیم پڑھا

قم کا سفر

نوے کی دہائی میں آپ قم تشریف لے گئے اور وہاں حوزہ علمیہ قم سے دینی تعلیم مکمل کر کے واپس لبنان آئے۔پھر آپ نے آیت اللہ سید فضل اللہ کے بحث خارج کے دروس میں شرکت کی۔اور دروس مکمل کیے۔آپ آج کل Dahieh ضاحیہ جنوب لبنان کے مسجد امام سجاد کے امام جمعہ و جماعت ہیں۔آپ نے علوم اسلامیہ میں ڈپلومہ بھی کیا ہوا ہے۔

کتابیں

آپ کی کتابوں مین سب سے زیادہ مشہور کتاب صحیح الدعوات ہے جس میں مفاتیح الجنان سے صرف مستند ادعیہ و زیارات کو منتخب کیا ہے۔

معاشرتی جمودکے خلاف جدوجہد

جب آپ نے دینی عقائد و رسومات میں غلو،بدعات اور شدت پسندگی کے خلاف آواز بلند کی اور لیکچرز دئے تو بہت سے جمود پسند لوگ آپ کے سخت خلاف ہوگئے اور آپ کے خلاف تحریک چلایا۔لیکن اس تحریک کا مثبت اچر ہوا اور آپ کی تائید کرنے والون کی تعدا میں کافی اضافہ ہوا۔

ایمان ٹی وی چینل اور البشائر پر لیکچرز

ایمان ٹی وی چینل اور البشائرپر آپ کے فقہی و عقئاد پر لائیو مباحث اور گفتگو،نیز لوگوں کے روزمرہ مسائل کا حل اور مشکلات کے علاج پر یہ پروگرام پشتمل تھا۔فقہی ،اجتماعی اور دینی امور پر آپ کے دسترس اور معقول گفتگو کی وجہ سے ناطرین و سامعین اور پروگرام کو پسند کرنے والوں کی تعدا مین حد درجہ اضافہ ہوا۔تین سال سے آپ نے مراجع اور مجتھدوں کی جانب سے بدعات و خرافات اور اسراف کے خلاف آواز بلند نہ کرنے پر ان کو سخت تنقید اور نکتہ چینی کی خصوصا انہون نے بعض ایسی چیزوں پر رد عمل ظاہر کیا کہ جن کی وجہ سے ان کے خیال میں شیعہ مذہب کو نقصان پہنچ رہا تھا جیسے کہ عراق میں مقامات مقدسہ پر سنا چاندی چڑھانا۔

غلو و بدعات کا رد

تطبیر یا قمہ زنی،رینگتے ہوئے اماموں و اولیائ کے مقابر کی طرف آنا،آگ پر چل کر ماتم کرنا اور شیشہ پر چلنا۔انہوں نے دعوت دی کہ ان بدعات کے خلاف کھل کر بولا جائے کیونکہ یہ دین کی ساحت کو نقصان پہنچاتی ہے۔ انہون نے بعض رسومات اور عادات پر سخت حملہ کیا جو مذہب میں داخل کی گئی تھیں،اور انہون نے ان چیزون کو غلو،بدعت اور خرافات قرار دیا۔

خلفائے ثلاثہ اور حضرت عائشہ پر موقف

خلفائے راشدین اور ام المومنین عائشہ کے متعلق معتدل ترین افکار رکھتے ہیں۔

شیخ یاسر کے خلاف پراپگنڈا

آپ کے مخالفین نے سوشل میڈیا اور بعض چینلز پر آپ کے خلاف مہم چلایا کہ شیخ یاسر نے رسول اللہ ص کی شان میں گستاخی کی ہے۔اور اس کے ساتھ ہی آپ پر سب و شتم،قدح اور مذمت کیا جانے لگا۔اور آپ کو ان تہمتوں اور غلط منسوب جھوٹ کا رد کرنا پڑا۔

انہوں نے تاکید کی اور تائید کی کہ وہ غلو اور خرافات و جہالت کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔جس کی وجہ سے اور ان کے مخالفین نے یہاں تک پراپغنڈا کیا ہوا ہے کہ وہ مراجعین کے خلاف دْزبان درازی کرتا ہےماور حتی معاملہ یہاں تک پہنچا کہ ان کو رسول اللہ ص کی شان میں گستاخی کرنے کی جھوٹی نسبت دی گئی۔شیخ نے انکار کیا کہ انہون نے رسول ص کی شان مین کچھ غلط کہا ہو،بلکہ ان کے خطبہ سے کلپ کاٹ کر،سیاق و سباق کے برعکس غلط معنی نکالنے کے لیے پاپغنڈا کا سہار لیا گیا ہے۔اور اللہ نے قرآن میں بہت ساری آیات نازل کی ہین جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ غیب کا علم صرف اور صرف اللہ تعالی کے پاس ہے،نبی کریم ص غیب نہیں جانتے اور جتنی ضرورت تبلیغ رسالت میں ہوتئ ہے اتنا ہی غیب وحی کے ذریعے آپ کو تعلیم دی جاتی ہے تاکہ لوگوں کو اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت کی طرف بلایا جائے۔

مہم جوئی پر موقف

شیخ یاسر نے یہ واجح کیا کہ انہوں نے کوئی نئی بات نہیں کہی بلکہ انہون نے السيد محسن الامين والسيد المرجع محمد باقر الصدر والسيد المرجع محمد حسين فضل الله کی سیرت کو اپناتے ہوئے بدعات و خرافات کے خلاف آواز بلند کیا ہے۔اور قدیم سوچ والون کی جانب سے ان تینوں کو بھی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔اور جو بھی ایسے غلو و بدعات اور خرافات کے خلاف بولتا ہے تو اس کو بھی یا سر عودہ کی طرح عوامی مخالفت اور مخالف علماء کی طرف سے مہم جوئی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان کے پاس سوائے سب وشتم ولعن وتكفير اور بائیکات و محصور کرنے کے سوا کچھ نہیں ہوتا ،اور تاریخ میں یہی ان کا شعار رہا ہے۔

چند دعاؤں پر موقف

شیخ یاسر عودہ نے دعائے توسل،دعائے ندبہ،مجعول دعائے کساء،دعائے فرج اور دیگر دعاؤن کو اہل بیت کی تعلیمات سے متصادم قرار دیا بلکہ ان کی توحید اور اللہ سے رجوع والی دعاؤںجیسے دعائے کمیل،دعائے عرفہ،صحیفہ سجادیہ کی دعاؤں کو عین اسلامی قرار دیا۔

شیخ کو قتل کرنے کی دھمکیاں

شیخ یاسر نے اخبار النہار کو بتایا کہ ان کو قتل کی دھمکیاں بھی ملیں بلکہ انکو قتل کرنے کے لیے پمفلٹ شایع کیے گئے یا عوام کو اس کے لیے ابھارا گیا۔شیخ کے خلاف محاذ آرائی کرنے میں 80 لوگوں کا ہاتھ تھا جن کا ذکر شیخ نے کیا ہے۔

حوالہ جات

The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Yasser Awdeh is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Yasser Awdeh
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes