peoplepill id: shakil-adilzada
SA
India Pakistan
3 views today
3 views this week
Shakil Adilzada
Pakistani urdu language novelist

Shakil Adilzada

The basics

Quick Facts

Intro
Pakistani urdu language novelist
Gender
Male
Place of birth
Muradabad, Moradabad district, Moradabad division, India; Uttar Pradesh, India; British Raj, British Empire
Age
86 years
Residence
Karachi, Sindh, Pakistan
Notable Works
Sabrang Digest
 
The details (from wikipedia)

Biography

شکیل عادل زادہ پاکستان کے مقبول ناول نگار، صحافیاور کثیر الاشاعت ڈائجسٹ سب رنگکے سابقہ مدیر ہیں۔

حالات زندگی

ان کی پیدائش یکم فروری 1938ء کو مراد آباد، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے ۔ان کا اصل نام محمد شکیل ہے ۔ جون ایلیا نے ان کا قلمی نام شکیل عادل زادہرکھا۔ ان کے والد مراد آباد سے ایک اردو ماہنامہ مسافر شائع کرتے تھے جس کی ادارت رئیس امروہوی کے ذمہ تھی ۔شکیل صاحب کے رئیس امروہوی کے ساتھ خاندانی مراسم تھے، رئیس امروہوی کا پورا خاندان علم و ادب سے وابستہ تھا اور ہندوستان کے مشہور فلم ساز کمال امروہی کزن تھے۔یوں شکیل عادل زادہ کو صحافت، ادب اور فن سے شغف پیدا ہوا۔

ادبی دور

شکیل عادل زادہ1957ء میں کراچی آ گئے اور رئیس امروہوی کے اخبار شیراز اور ماہنامہ انشا سے وابستہ ہو گئے ۔ انہوں نے انشا کو عالمی ڈائجسٹ کی شکل دی جو بہت جلد ایک کثیر الاشاعت جریدہ بن گیا ۔ شکیل عادل زادہ نے یکم جنوری 1970ء میں اپنا جریدہ سب رنگ جاری کیا۔ اس جریدے میں دنیا بھر کی شاہکار تحریروں کا انتخاب شائع کیا جاتا تھا اور قواعد ، املا، انشا، زبان کی صحت اور درستی کا خیال رکھا جاتا تھا۔ سونا گھاٹ کا پجاری، غلام روحیں، انکا ، امبر بیل اور بازی گر اس ڈائجسٹ کے مقبول سلسلے تھے۔یہ جریدہ دیکھتے ہی دیکھتے اردو کا سب سے کثیر الاشاعت جریدہ بن گیا،لیکن بتدریج اس جریدے کی اشاعت میں وقفہ بڑھنے لگا تھا۔بالآخردسمبر 2009ءمیں یہ جریدہ بند ہوگیا۔

کارہائے نمایاں

مرتب کردہ کتابیں

  • عالمی ڈائجسٹ-شمارہ نمبر۔011
  • عالمی ڈائجسٹ-شمارہ نمبر۔002
  • انشاء ماہ نامہ- جلد نمبر 7

مزید دیکھیے

  • سب رنگ
  • بازی گر

حوالہ جات

The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Shakil Adilzada is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Credits
References and sources
Shakil Adilzada
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes