peoplepill id: shah-abdul-quadir
SAQ
3 views today
4 views this week
Shah Abdul Quadir
Translator and commentator of Quran

Shah Abdul Quadir

The basics

Quick Facts

Intro
Translator and commentator of Quran
Birth
The details (from wikipedia)

Biography

شاہ عبد القادر دہلوی علوم الہیہ میں ممتاز علما میں سے تھے۔

ولادت

شاہ عبد القادرکی ولادت 1753ء کو دہلی ہندوستان میں ہوئی آپ شاہ ولی اللہ دہلوی کے تیسرے صاحبزادے تھے۔

خاندان

ان کے والد شاہ ولی اللہ دہلوی کی وفات ان کے بچپن میں ہی ہو گئی تو اپنے برادر اکبر شاہ عبد العزیز دہلوی سے تحصیل علم کیا۔

نسب

شاہ عبد القادر بن شاہ ولی اللہ بن عبد الرحیم بن وجیہ الدین شہید بن معظم بن منصور بن احمد بن محمود بن قوام الدین عرف قاضی قواذن بن قاضی قاسم بن کبیر عرف قاضی بدہا بن عبد المالک بن قطب الدین بن کمال الدین بن شمس الدین المفتی عرف قاضی پر ان بن شیر ملک بن عطا ملک بن ابوالفتح ملک بن عمرو الحاکم بن عادل ملک بن فاروق بن جرجیس بن احمد بن محمد شہر یار بن عثمان بن ہامان بن ہمایوں بن قریش بن سلیمان بن عفان بن عبد اللہ بن محمد بن عبد اللہ بن عمر الخطاب ۔

علم طریقت

شاہ عبد القادر نےشاہ عبد العدل دہلوی سے طریقت کی تعلیم پائی۔ درس و افادہ میں مشغول اور دہلی کی اکبر آبادی مسجد میں مقیم رہتے تھے۔ ان سے عبد الحي بڈھانوی، شاہ اسماعیل دہلوی، فضل حق خیر آبادی، شاہ اسحاق دہلوی اور بہت سے لوگوں نے استفادہ کیا۔

اولاد

شاہ عبد القادر کی صرف ایک بیٹی پیدا ہوئی اور اس کی شادی شاہ صاحب نے اپنے بھتیجے مولوی مصطفیٰ سے کی جس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کی شادی شاہ اسمعیل شہید سے ہوئی۔

تصنیفی کام

موضح القرآن نام سے قرآن مجید اُردو ترجمہ و تشریح کے ساتھ تحریر کیا،اس کے علاوہ کوئی قابل ذکر تصنیفی، تالیفی خدمات نہیں ہیں تاہم شاہ صاحب کو صرف اسی ایک خدمت نے زندہ جاوید کر دیا ہے۔ http://www.elmedeen.com/author-500-مولانا-شاہ-عبد-القادر-صاحب

وفات

شاہ عبد القادر نے 63 سال کی عمر میں19 رجب 1230ھ بمطابق 1814ء کو دہلی میں وفات ہوئی۔ اپنے جد امجد شاہ عبد الرحیم کے پاس ہی دفن ہوئے۔

حوالہ جات

  1. Bio-bibliography.com - Authors
  2. ابو الحسن علی ندوی: تاریخ دعوت و عزیمت، حصہ پنجم، مجلس تحقیقات و نشریات اسلام،لکھنؤ، ص 387
The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Shah Abdul Quadir is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Credits
References and sources
Shah Abdul Quadir
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes