peoplepill id: muhsin-usmani-nadwi
MUN
India
4 views today
4 views this week
Muhsin Usmani Nadwi
Indian Islamic scholar

Muhsin Usmani Nadwi

The basics

Quick Facts

Intro
Indian Islamic scholar
Places
Work field
Gender
Male
Religion(s):
Birth
Age
78 years
The details (from wikipedia)

Biography

محسن عثمانی ندوی (ولادت 1947ء) اردو و عربی زبان کے ادیب و انشا پرداز، ناقد، صحافی اور چالیس سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ متعدد مرکز ی جامعات کے شعبۂ عربی میں تدریس کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ بہار کے ضلع گیا میں ولادت ہوئی، دار العلوم ندوۃ العلماء سے عالمیت اور دار العلوم دیوبند سے فضیلت کرنے کے بعد پٹنہ یونیورسٹی سے ایم اے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کی۔ متعدد مرکزی جامعات جیسے جواہر لال نہرو یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی اور اینگلش اینڈ فارن لینگویجز یونیورسٹی، حیدرآباد میں استاد رہنے کے علاوہ آل انڈیا ریڈیو میں مترجم رہ چکے ہیں۔

ولادت و تعلیم و تربیت

محسن عثمانی کی ولادت بھارت کے شہر گیا میں ہوئی، دار العلوم ندوۃ العلماء سے عالمیت اور دار العلوم دیوبند سے فضیلت کی ڈگری حاصل کی، اس کے بعد پٹنہ یونیورسٹی سے ایم اے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کیا۔

تدریس و دیگر خدمات

خدا بخش اوریئنٹل پبلک لائبریری پٹنہ میں کسٹوڈین رہنے کے علاوہ آل انڈیا ریڈیو میں مترجم بھی رہے، اس کے علاوہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے شعبۂ عربی میں پڑھایا، اس کے بعد دہلی یونیورسٹی کے شعبۂ عربی میں ریڈر اور صدر شعبۂ عربی رہے۔ اس کے بعد حیدر آبادی کی اینگلش اینڈ فارن لینگویجز یونیورسٹی میں پروفیسر کے عہدے پر رہے۔

علمی و ادبی صحافت

سہ ماہی السلام ،دہلی اور ماہنامہ دعوت و عزیمت، دہلی کے مدیر مسئول رہے، سہ ماہی کاروان ادب، لکھنؤ کی مجلس ادارت کے رکن رہے، نیز ماہنامہ ذکر و فکر، دہلی کے نائب مدیر رہے۔ اس وقت سہ ماہی عربی مجلہ أقلام واعدۃ في الشعر والأدب اور سہ ماہی مجلہ "مطالعات "کے مدیر مسئول ہیں۔

مختلف اداروں کی رکنیت

محسن عثمانی دار العلوم ندوۃ العلماء اور مجلس تحقیقات و نشریات اسلام کی مجلس انتظامی کے رکن ہیں اور انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز دہلی، انجمن ترقی اردو حیدرآباد، رابطہ ادب اسلامی ہند نیز سنٹر فار اسلامک ایڈوکیشن برائے فاصلاتی تعلیم انگلش حیدرآباد کے رکن ہیں، دائرۃ المعارف حیدرآباد کے سابق رکن ہیں۔

تصانیف

محسن عثمانی ندوی کی تصنیفات کی تعداد چالیس سے زائد ہے، جن میں کچھ اہم کتابیں مندرجہ ذیل ہیں:

عربی کتابیں

  • قضية البعث الإسلامي (1984م)
  • نفح الطيب في مدح الحبيب(1992م)
  • يحدثونك عن السيد أبي الحسن الندوي(2000م)
  • نجيب محفوظ في ميزان النقد(2005م)

اردو کتابیں

  • اسلام میں اہانت رسول کی سزا (1984ء)
  • مصر کی عربی صحافت (1989ء)
  • حادثۂ کربلا اور اس کا پس منظر (1993ء)
  • مطالعۂ مذاہب (1993ء)
  • مسائل کا حل سورہ یوسف کے مطالعہ کی روشنی میں (1997ء)
  • دین کا متوازن تصور (1997ء)
  • وحید الدین خان علما اور دانشوروں کی نظر میں (1998ء)
  • مطالعۂ شعر و ادب (2001ء)
  • دعوت اسلام اقوال عالم اور برادران وطن کے درمیان (2001ء)
  • مطالعۂ تصنیفات مولانا سید ابو الحسن علی ندوی (2002ء)
  • حالات بدل سکتے ہیں (2004ء)
  • کلیم احمد عاجز – شخصیت اور شاعری2004ء)
  • ہندوستان میں اشاعت اسلام(2006ء)
  • اردو زبان کا تحفظ اور ہماری ذمہ داریاں(2007ء)
  • دنیا کو خوب دیکھا - سفرنامے (2007)
  • تقدیر امم کا رازداں – مولانا ابو الکلام آزاد (2008ء)
  • عربی اور اسلام علوم کے گلاب عجم کے لالہ زاروں میں (2008ء)
  • ہر دم متغیر تھے خرد کے نظریات (2009ء)
  • نقد شعر و ادب (ادبی اور تنقیدی مقالات کا مجموعہ) (2009ء)
  • دے مجھ کو زباں اور (2009ء)
  • کتابوں کے درمیان (2010ء)
  • مسلمانوں میں ہندو مذہب کے مطالعہ کی روایت (2010ء)
  • مشاہیر علوم اسلامیہ اور مفکرین و مصلحین (2016ء)

حوالہ جات

The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Muhsin Usmani Nadwi is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Credits
References and sources
Muhsin Usmani Nadwi
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes