peoplepill id: huma-batool
HB
Pakistan
2 views today
2 views this week
Huma Batool
Pakistani Business Woman

Huma Batool

The basics

Quick Facts

Intro
Pakistani Business Woman
Places
Gender
Female
Age
42 years
The details (from wikipedia)

Biography

سیدہ ہما بتول (پیدائش 20 اکتوبر 1982) ایک پاکستانی کاروباری خاتون ہیں۔جن کی ایک وجہ شہرت یہ ہے کہ وہ الور ایئر ویز کی مالک اور چیئرپرسن ہیں، اور ادویات بنانے والی ایک کمپنی وینٹیج لیبارٹریز کی مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلی خاتون ہیں جو پاکستان میں ایک طے شدہ ایئر لائن کی مالک ہیں۔

ہما بتول کی پیدائش فیصل آباد ، پاکستان میں سیدہ شکیرا، جو ایک ماہر تعلیم، اور سید اظہر حسن، جو ایک زمیندار اور تاجر تھے کے ہاں ہوئی۔ ان کے دادا سید مظفر علی شاہ نے انڈین سول سروس میں خدمات انجام دیں اور ایک مشہور صوفی تھے۔ ان کے دادا کے ایک بھائی سید مظہر علی شاہ نے برصغیر کی تقسیم سے قبل برطانوی رائل ایئرفورس میں فائٹر پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں اور دوسرے ڈھاکہ کے کمشنر تھے۔اس کے دادا دادی لدھیانہ اور جالندھر سے ہجرت کرکے آئے تھے اور اس کے آباؤ اجداد ہندوستان کے شہر شاہ پور میں آباد تھے۔اسے اپنے آبائی ذرائع سے وراثت میں زمین اور کاروباری سرمایہ ملا۔ بتول کی تعلیم ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد میں ہوئی۔بعد ازاں اس نے کنیئرڈ کالج برائے خواتین ،سے گریجویشن کی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، لاہور سے انگریزی میں ماسٹر ڈگری مکمل کی۔کئی سال بعد اس نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی سے انگریزی ادب میں ایم فل کی ڈگری بھی مکمل کی۔

ہما بتول نے اپنے کرئیر کا آغاز درس و تدریس سے کیا۔ان کی شادی پنجاب کے مشہور زمانہ زمیندار کے گھر ہوئی۔شادی کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ میرے شوہر کو میری مدد کی ضرورت ہے۔وہ ادویات کی درآمد کا کام کر رہے تھے۔ہم نے منصوبہ بنایا کہ ہم ادویات تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرتے ہیں۔میرے شوہر نے اس معاملے پر میرا ساتھ دیا۔ہم نے علاقے کے لوگوں کو سب سے پہلے روزگار دیا۔انہیں سہولیات فراہم کیں۔فیکٹری بننے سے وہاں بجلی آئی اور سڑکیں اور کام سے ان کی زندگی کا معیار بہتر ہوا۔ہما بتول کی ادویات پاکستان میں صف اول کی ادویات میں شمار ہوتی ہیں کئی سالوں تک درآمدی کاروبار میں کام کرنے کے بعد، بتول نے وینٹیج لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے اپنی دوائیوں کی تیاری کی سہولت بنانے کا فیصلہ کیا۔اس نے فیصل آباد کے علاقے میں روزگار پیدا کرنے اور ترقی کے ارادے سے ایک دور دراز علاقے میں فیکٹری قائم کی۔

ہما بتول اپنے شوہر کے ساتھ کراچی سے اسلام آباد آ رہی تھی انہیں ٹکٹ خریدنے میں خاصی مشکل درپیش تھی۔ بالاآخر ٹکٹ مل گیا۔جہاز میں بیٹھے تو ہما نے اپنے شوہر سے کہا کہ ہمیں ایک ائیر لائن بنانی چاہئیے۔بس پھر دو دن بعد ہی انہوں نےمنصوبہ بندی شروع کر دی تھی

حوالہ جات

The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Huma Batool is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Credits
References and sources
Huma Batool
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes