peoplepill id: hashmatullah-lodhi
HL
Pakistan
1 views today
1 views this week
Hashmatullah Lodhi
Pakistani educationist

Hashmatullah Lodhi

The basics

Quick Facts

The details (from wikipedia)

Biography

پروفیسر حشمت اللہ لودی (پیدائش: 2 جولائی، 1929ء - وفات: 17 مارچ، 2019ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور ماہر تعلیم، نباتیات کے پروفیسر، مصنف اور معلومات عامہ کے شعبے کی جانی پہچانی شخصیت تھے۔ وہ گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج، ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج کے پرنسپل اور محکمہ تعلیم سندھ میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے بیٹے پروفیسر ڈاکٹر سروش لودی این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ہیں۔

حالات زندگی

پروفیسر حشمت اللہ لودی 2 جولائی، 1929ء یوپی کے مشہور شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی منتقل ہو گئے اور نباتیات میں ایم ایس سی کی ڈگری امتیازی حیثیت میں حاصل کی۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو گئے اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج اور گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج کراچی کے پرنسپل کے عہدے پر بھی مقرر ہوئے۔ بعد ازاں محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ انہوں نے متعدد کتابیں تحریر کیں جن A Textbook of Botany (انٹرمیڈیٹ کلاسوں کے لیے)، خزینہ (سائنسی معلومات)، جدید اولمپک۔ منزل بہ منزل (معلومات عامہ)، عظیم موجدوں کی کہانیاں (معلومات عامہ)، کوئل کا انتقام (بچوں کے لیے)، Step Ahead Science I-IV (پرائمری کلاسوں کے لیے) اور خودنوشت سوانح عمری آتا ہے یاد مجھکو شامل ہیں۔

حشمت اللہ لودی نے سائنس اور معلومات عامہ کے موضوعات پر ریڈیو اور ٹی وی کے متعدد پرگرامز بھی کیے جس کا مقصد نوجوانوں اور طلبہ میں معلومات عامہ کا فروغ تھا۔

وابستگیاں

  • صدر- کراچی پرنسپلز ایسوسی ایشن
  • صدر- کراچی باٹنیکل سوسائٹی
  • نائب صدر- آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی
  • ممبر- سندھ اسپورٹس بورڈ
  • ممبر سینڈیکیٹ- کراچی یونیورسٹی
  • کنسلٹنٹ کریکولم- ایشین ڈویلپمنٹ بینک

کھیل

  • ہندوستان کے صوبہ یوپی کی ہاکی ٹیم کے اہم رکن
  • کراچی اور سندھ کی ہاکی ٹیم کی متعدد بار نمائندگی

ریڈیو پرگرامز

  • سائنس پاکستان (بچوں کے لیے)
  • بچوں کی دنیا (کوئز پروگرام)
  • سخن گسترانہ
  • Do You Know Pakistan (ریڈیو پاکستان کی ورلڈ سروس کے لیے)

ٹی وی پرگرامز

  • توانائی کے سرچشمے (1978-79)
  • کیوں اور کیسے (1981)
  • آزمائش-کوئز مقابلہ (1986)
  • ارادے اور منزلیں (1988)
  • سنگ سنگ چلیں (1989)

تصانیف

  • A Textbook of Botany (انٹرمیڈیٹ کلاسوں کے لیے)
  • خزینہ (سائنسی معلومات)
  • جدید اولمپک۔ منزل بہ منزل (معلومات عامہ)
  • عظیم موجدوں کی کہانیاں (معلومات عامہ)
  • کوئل کا انتقام (بچوں کے لیے)
  • Step Ahead Science I-IV (پرائمری کلاسوں کے لیے)
  • آتا ہے یاد مجھکو (خودنوشت سوانح عمری)

اعزازات

2017ء میں پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل نے معلومات عامہ اور تعلیم کے فروغ کے لیے حشمت اللہ لودی کی خدمات کے صلے میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔

وفات

پروفیسر حشمت اللہ لودی طویل علالت کے بعد 17 مارچ 2019ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ انہیں پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔

حوالہ جات

  1. ^ پروفیسر حشمت اللہ لودی، آتا ہے یاد مجھکو، سید اینڈ سید (پبلشرز)، کراچی، پس ورق
  2. پروفیسر حشمت اللہ لودی کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، روزنامہ نوائے وقت کراچی، صفحہ 3، 17 دسمبر، 2017ء
  3. "Prof Hashmatullah Lodhi passes away"۔ ڈان۔ 19 مارچ، 2019۔
  4. "پروفیسر حشمت اللہ لودھی سپرد خاک نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ کی شرکت"۔ جنگ۔
The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Hashmatullah Lodhi is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Credits
References and sources
Hashmatullah Lodhi
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes