peoplepill id: aslam-dar
AD
Pakistan
2 views today
3 views this week
Aslam Dar
Pakistani film director

Aslam Dar

The basics

Quick Facts

Intro
Pakistani film director
A.K.A.
Muhammad Aslam Dar
Places
Gender
Male
Birth
Place of death
Bahria Town, Pakistan; Lahore, Pakistan; Pakistan, Pakistan
Age
79 years
The details (from wikipedia)

Biography

اسلم ڈار (انگریزی: Aslam Dar) وہ 1936ء میں فیروز والا لاہور میں پیدا ہوئے۔ مشہور ڈائریکٹر وحید ڈار فلم ماں پتر کی شہرت حاصل کی اور فلمساز سعید ڈار کے بھائی تھے۔ ان کے والد ایم ایس ڈار (محمد شفیع ڈار) دو انگریزی فلم رسالے، فلم فلیش اور فلم تصویری بناوٹ لاہور کا ایڈیٹر تھا۔ اس کی دوسری بیوی مشہور فلم اداکارہ دردانہ الرحمان عشق نچاوے گلی گلی کی شہرت حاصل کی تھی۔ آپ کے بیٹے راحیل ڈار فلم ڈسٹریبیوٹر ہے۔ اسلم ڈار نے 1950ء کی دہائی میں بطور کیمرا مین کیرئیر کا آغاز کیا۔ تاہم، گہرے مشاہدے اور کام کی بھرپور لگن کی وجہ سے وہ جلد ہی بڑے ہدایت کار بن گئے۔ انہوں نے اپنے وقت کے مایہ ناز کیمرا مینوں جعفر شاہ اور رضا میر کی معاونت کی۔ ڈار نے ”دلا بھٹی“، ”رقاصہ“ اور ”چھومنتر“ سمیت 30 سے زائد فلموں میں کیمرا مین کے فرائض سر انجام دیے۔ کیمرا مین ہونے کی وجہ سے انہیں ایس ایم یوسف، منشی دل، اسلم ایرانی اور انور کمال پاشا جیسے بڑے ہدایت کاروں کے کام کو قریبی سے دیکھنے کا موقع ملا۔ بطور ہدایت کار اسلم ڈار کی پہلی فلم ”دارا“ تھی۔ ٹارزن کے کردار پر بنی اس فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔ ان کی اگلی فلم ”آخری چٹان“ بھی کامیاب ثابت ہوئی۔ 1972ء میں ڈار نے اپنی پہلی پنجابی فلم ”بشیرا“ بنائی۔ انہوں نے فلم کے مرکزی کردار کے لیے سلطان راہی کو چنا جو ان دنوں دوسرے درجے کے اداکار سمجھے جاتے تھے۔ بشیرا نے بھی باکس آفس پر زبردست بزنس کیا اور اس طرح سلطان راہی بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ ڈار کو اس فلم کے لیے بہترین ہدایت کار کا نگار ایوارڈ بھی ملا۔ ندیم اور شبنم جیسی سٹار کاسٹ سے سجی ”دل لگی“ بھی اسلم ڈار کی میگا ہٹ فلم تھی۔ شبنم اور لہری کو اس فلم کے لیے بالترتیب بہترین خاتون اداکار اور کامیڈین کا نگار ایوارڈ بھی ملا۔ ڈار کی دوسری ہٹ فلموں میں، ”زرق خان“، ”وعدہ“، ”سیاں اناڑی“، ”بڑے میاں دیوانے“، ”پہلی نظر“، ”انوکھاداج“، ”باغی شیر“، ”عشق نچاوے گلی گلی“ شامل ہیں۔ 1964ء میں پہلی پاکستان کیمرا مین ایسوسی ایشن کے پہلے سیکریٹری ہونے کا اعزاز بھی رکھتے تھے۔ اور 24 دسمبر 2014ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

بیرونی روابط

The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Aslam Dar is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Credits
References and sources
Aslam Dar
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes