peoplepill id: amjad-hussein-alvi
AHA
Pakistan
7 views today
7 views this week
Amjad Hussein Alvi
Pakistani font designer

Amjad Hussein Alvi

The basics

Quick Facts

Intro
Pakistani font designer
Places
Work field
Gender
Male
The details (from wikipedia)

Biography

 [حوالہ درکار]

جالین پر اردو میں انقلاب برپا کرنے والے فانٹ "علوی نستعلیق" کے خالق امجد حسین علوی 1975ء میں پشاور میں ایک علمی اور مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد بزرگوار الحاج مولانا محمد زمان علوی پشاور کے جید علماء میں شمارہوتے تھے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم پشاور اور سوات میں حاصل کی۔ اس کے بعد گورنمنٹ کالج پشاورسے بی ایس سی کرنے کے بعد پشاور یونیورسٹی سے ریاضی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ فن خطاطی انہیں اپنے آباواجداد سے ورثے میں ملی۔ ان کے چچا خان زمان علوی مشہور خطاط ہیں جن کے ہاتھ کی لکھی ہوئی بے شمار کتب ایران و پاکستان کے کتب خانوں کی زینت ہیں۔ امجد حسین علوی نے اپنے فانٹ سازی کا آغاز 1996ء میں پشتو میں فانٹ بنا کرکیا جوآج بھی مختلف اخبارات میں استعمال ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے صوبہ خیبر پختونخوا کی نصابی کتب کے لئے بھی ایک پشتو فانٹ تخلیق کیا تھا۔ جو بہت عرصہ رائج رہا۔ ان کے بنائے ہوئے برصغیری اسلوب کے حامل قرآنی فانٹ "المصحف"، "نورقرآن" اور "خط علوی" بھی مستعمل ہیں۔ مشہور زمانہ اردو فانٹ علوی نستعلیق کی تخلیق تین برس میں مکمل ہوئی۔ اس فونٹ نے انٹرنیٹ پر اردو میں انقلاب برپا کر دیا۔ اس سے پہلے نستعلیق نویسہ جات سست رفتاری کی وجہ سے جبالہ محیط عالم پر قابل استعمال نہ تھے ۔ حقیقت میں یہ فانٹ نہ صرف متصفح جال پر بھی سبک رفتار ثابت ہوا، بلکہ ونڈوز ، لینکس اور فائرفاکس میں بہت اچھی کارکردگی پیش کی۔ اس وقت بہت سے چوپال اس فونٹ کو استعمال کا theme دیتے ہیں۔

The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Amjad Hussein Alvi is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Amjad Hussein Alvi
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes