peoplepill id: allamah-sayyid-ihsanullah-shah-rashdi
ASISR
Pakistan
9 views today
9 views this week
Allamah Sayyid Ihsanullah Shah Rashdi
Pakistani spiritual leader

Allamah Sayyid Ihsanullah Shah Rashdi

The basics

Quick Facts

Intro
Pakistani spiritual leader
Places
Gender
Male
The details (from wikipedia)

Biography

سید رشد اللہ شاہ راشدی کی وفات کے بعد آپ کے فرزند سید فضل اللہ شاہ عرف پیرسید احسان اللہ شاہ راشدی پیر جھنڈہ پنجم کی حیثیت سے اپنے خاندانی سجادگی کی مسند عالیہ پر مقرر کیا گیا اور پیر "سائیں سنت" والے کے نام سے معروف ہوئے۔

پیر سید احسان اللہ شاہ راشدی کے بارے میں

دینی علوم کی تکمیل کے بعد آپ نے خاندانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے۔ قرآن وحدیث کی خدمت کو نہ صرف جاری رکھا بلکہ اس میں ایک نئی روح بھی پھونکی آپ کا حلقہ احباب نہایت وسیع تھا۔ برصغیر بلکہ اس سے باہر کے کئیی علما سے تعلق خاص تھا خصوصاً سلطان ابن سعود سے خاص دوستی اور خط کتابت رہتی تھی۔

( ماہنامہ شریعت سکھر سوانح نمبر، صفحہ : 413، مہران سوانح نمبر، صفحہ : 153 )

پیدائش

آپ 27 رجب 1313ھ میں پیدا ہوئے۔ موصوف پیرسید رشد اللہ شاہ راشدی کے چھوٹے بیٹے تھے۔

نسب نامہ

سید احسان اللہ شاہ راشدی بن سید رشد اللہ شاہ راشدی بن سید رشید الدین شاہ راشدی بن سید محمد یاسین شاہ راشدی بن سید محمد راشد شاہ بن سید محمد بقا شاہ اور پھر سیدنا حسین ابن علی رضی اللہ عنہما تک۔ آپ کے ناناسید فضل اللہ شاہ راشدی تھے جن کا سلسلہ نسب سید محمد یاسین شاہ بن سید محمد راشد شاہ تک جاملتا ہے۔ اس طرح آپ دودھیالی و ننھیالی "راشدی حسینی سید" ہیں۔

تعلیم

آپ نے دینی تعلیم اپنے آبائی مدرسہ دارالارشادسے حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ میں

  • مولانا عبید اللہ سندھی
  • مولانا محمد مدنی
  • مولانا اللہ بحش
  • مولانااحمد علی لاہوری

کے نام ملتے ہیں۔

آپ فن اسماء الرجال کے بھی بہت بڑے عالم تھے۔ مولانا ثناءاللہ امرتسری نے آپ کے بارہ میں فرمایاتھا کہ

آج اگر کوئیی اسماء الرجال کا امام ہے تو پیر احسان اللہ شاہ راشدی ہے

اسی طرح سید سلیمان ندوی موصوف کے متعلق لکھتے ہیں کہ:

مرحوم حدیث ورجال کے بڑ ےعالم تھے …۔. ایک خانقاہ کے سجادہ نشین تھے اور طریق سلف کے متبع اور علم وعمل دونوںں میں ممتاز تھے۔

وفات

آپ صرف 45برس کی عمر میں15 شعبان 1358ھ مطابق13 اکتوبر1938ء کو فوت ہوئے۔

حوالہ جات

 
The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Allamah Sayyid Ihsanullah Shah Rashdi is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Allamah Sayyid Ihsanullah Shah Rashdi
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes