peoplepill id: ahmed-saeed-1
AS
Pakistan
1 views today
1 views this week
Ahmed Saeed
��اکستانی محقق، مورخ، پروفیسر

Ahmed Saeed

The basics

Quick Facts

Intro
��اکستانی محقق، مورخ، پروفیسر
Places
Gender
Male
Religion(s):
Place of birth
Jalandhar, India; British Raj
Age
82 years
The details (from wikipedia)

Biography

پروفیسر احمد سعید پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور محقق، مورخ، معلم اور مصنف ہیں۔ تحریک پاکستان، قائد اعظم محمد علی جناح، مولانا ظفر علی خان اور زمیندار اخبار ان کے خاص موضوعات ہیں۔ وہ تاریخِ تحریک پاکستان پر سند مانے جاتے ہیں۔

حالات زندگی

احمد سعید 21 نومبر 1942ء کو مشرقی پنجاب کے شہر جالندھر میں میں پیدا ہوئے۔ چشتیہ ہائی اسکول لاہور سے 1958ء میں میٹرک، اسلامیہ کالج لاہور سے 1960ء میں ایف اے، گورنمنٹ کالج لاہور سے 1962ء میں بی اے کیا۔ پھر پنجاب یونیورسٹی تاریخ اور سیاسیات میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں اور گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور سے بطور لیکچرار وابستہ ہو گئے۔ یہاں 1967ء سے 1988ء تک شعبہ تاریخ کے سربراہ رہے۔ 1989ء سے 1993ء تک اسلامیہ کالج لاہور میں شعبہ تاریخ کے سربراہ رہے۔ 1994ء میں ایم اے او کالج میں واپس آ گئے اور اسی ادارے میں 2002ء میں بطور پروفیسر و صدر شعبہ تاریخ سبکدوش ہوئے۔ تحریک پاکستان، قائد اعظم، مولانا ظفر علی خان اور ان کا اخبار زمیندار ان کے خاص موضوعات ہیں جس پر اب تک دو درجن کتب تحریر کر چکے ہیں۔

تصانیف

اردو
  • مسلمانانِ پنجاب کی سماجی اور فلاحی انجمنیں
  • مولانا اشرف علی تھانوی اور تحریک آزادی
  • بزمِ اشرف کے چراغ
  • قائد اعظم اور مسلم پریس
  • اقبال اور قائد اعظم
  • تاریخ اسلامیہ کالج لاہور
  • انجمنِ اسلامیہ امرتسر
  • اشاریہ قائد اعظم
  • حیات قائد اعظم چند نئے پہلو
  • نگارشاتِ حمید نظامی
  • نوائے وقت اور تحریکِ آزادی
  • دو قومی نظریہ: منہ بولتے حقائق
  • نگارشاتِ ظفر علی خان
  • اگر پاکستان نہ بنتا
  • روزنامہ زمیندار مقالہ ہائے افتتاحیہ و شذرات (6 جلدیں)
  • حصولِ پاکستان
  • گفتارِ قائد اعظم
انگریزی
  • The Eastern Times on Quaid-i-Azam
  • Writings of Quaid-i-Azam
  • Visitors of Quaid-i-Azam
  • Muslim India A biographical dictionary
  • Quaid-i-Azam Mohammed Ali Jinnah_ A bunch of rare letters

حوالہ جات

The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Ahmed Saeed is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Ahmed Saeed
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes