peoplepill id: noor-ul-hasan-rashid-kandhalvi
NUHRK
India
4 views today
8 views this week
Noor ul Hasan Rashid Kandhalvi
Indian writer

Noor ul Hasan Rashid Kandhalvi

The basics

Quick Facts

Intro
Indian writer
From
Gender
Male
Religion(s):
Star sign
Place of birth
Kandhla, India
Age
73 years
The details (from wikipedia)

Biography

نور الحسن راشد کاندھلوی بھارت کے مشہور اسلامی مؤلف اور محقق ہیں، مشہور محدث اور مفسر افتخار الحسن کاندھلوی کے صاحبزادہ ہیں۔

سلسلہ نسب

وہ بکری اور صدیقی سلسلۂ نسب سے تعلق رکھتے ہیں، پورا سلسلۂ نسب یوں ہے: نور الحسن بن افتخار الحسن بن رؤوف الحسن بن مفتی الہٰی بخش بن عوض بن ابو جعفر محمد بن عبد اللہ بن محمد بن عبد اللہ عمویہ بن سعد بن حسین بن قاسم بن نضر بن قاسم بن محمد بن عبد اللہ بن عبد الرحمٰن بن قاسم بن محمد بن ابو بکر صدیق۔

ولادت و تعلیم

10 ربیع الاوّل 1370 ہجری مطابق 20 دسمبر 1950 عیسوی میں بھارت کے مغربی صوبہ اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر کاندھلہ کے ایک علمی و دینی گھرانہ میں پیدا ہوئے اور اپنے ہی علاقہ کے مکتب و مدرسہ میں ابتدائی تعلیم حاصل کی، پھر اعلٰی تعلیم کے لیے مظاہر العلوم سہارنپور گئے اور وہاں سے علوم شریعہ میں سنہ 1390ھ مطابق 1070ء میں فراغت حاصل کی، فراغت کے بعد پوری توجہ اور تندہی کے ساتھ علوم ومعارف کی اشاعت اور تالیف و تحقیق میں مشغول ہو گئے۔

تالیفات

  • قاسم العلوم مولانا قاسم نانوتوی حیات و خدمات
  • مولانا عبد اللہ انصاری حیات و خدمات
  • سوانح حیات مولانا مظہر نانوتوی
  • رسائلِ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی و رشید احمد گنگوہی
  • سابق امیر تبلیغ مولانا انعام الحسن کاندھلوی
  • مختصر سوانح حیات مفتی الہٰی بخش
  • اوراد و وظائف رمضان المبارک

حوالہ جات

  • كتاب السلالة البكرية الصديقية - التاريخ والأنساب والمشاهير، الجزء الثاني، تأليف: أحمد عبد النبي فرغل الدعباسي البكري
The contents of this page are sourced from Wikipedia article on 02 Mar 2020. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Noor ul Hasan Rashid Kandhalvi is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Noor ul Hasan Rashid Kandhalvi
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes