peoplepill id: nazish-haideri
NH
India Pakistan
1 views today
1 views this week
Nazish Haideri
Pakistani urdu language poet

Nazish Haideri

The basics

Quick Facts

Intro
Pakistani urdu language poet
Gender
Male
Place of birth
Delhi, National Capital Territory of Delhi, India; British Raj, British Empire
Place of death
Karachi, Sindh, Pakistan; Pakistan
Age
70 years
The details (from wikipedia)

Biography

محمد خورشید الحسن المعروف نازش حیدر دہلوی (پیدائش: یکم جنوری 1914ء - 17 فروری 1984ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور فارسی زبان کے ممتاز شاعر، صحافی اور مترجم تھے۔انہوں نے بچوں کے لیے لاتعداد کتابیں تحریر کیں۔ وہ شاعری میں بیخود دہلوی، پنڈت امرناتھ ساحر اور حیدر دہلوی کے شاگرد تھے۔

حالات زندگی

نازش حیدری یکم جنوی 1914ءکو دہلی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد خورشید الحسن، نازش تخلص جبکہ نازش حیدری ان کا قلمی نام تھا۔ ان کے والد محمود علی انوری بھی اردو اور فارسی کے کہنہ مشق شاعر تھے۔ دادا محبوب علی شاہ اصغری صوفی فارسی اور اردو شاعری کے اساتذہ میں سے تھے۔ انہوں نے اردو میں علم رمل پر محبوب الرمل نامی کتاب بھی لکھی۔ نازش حیدری کے بڑی بھائی ظہیر حسن فتنہ دہلوی مزاح گو شاعر تھے، جبکہ انور دہلوی بھی اردو کے شاعر تھے۔ نازش حیدری نے دہلی سے انٹڑمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ادبی دنیا میں قدم رکھا اور استاد بیخود دہلوی سے اصلاح لینی شروع کی۔ فارسی شاعری میں مرزا غالب کے شاگرد پنڈت امرناتھ ساحر سے اصلاح لی۔ اس کے بعد حیدر دہلوی سے اصلاح لینی شروع کی اور تا عمر انہیں کے شاگرد رہے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران نازش سینئر افسر کی حیثیت سے عراق چلے گئے۔ ایران اور فلسطین میں بھی مختصر قیام کیا۔ جبل پور میں راشننگ افسر بھی رہے۔ چاندہ (سی پی) میں داروغہ جنگلات کے عہدے پر بھی رہے۔ 1941ء میں انہوں نے الہٰ آباد کے لیے اردو میں پہلی تا پانچویں جماعت کا نصاب بھی لکھا۔ دہلی اور کراچی سے دو رسالے تعلیمِ شاعری اور رہنمائے شاعری بھی جاری کیے۔ دہلی میں تھے تو ان کی تحریریں ملاپ، دہلی، پرتاب، دہلی، ماہنامہ بیسویں صدی میں نانک چند گاندھی کے فرضی نام سے لکھتے تھے۔ انہوں نے بچوں کے لیے 13 کتابیں لکھیں جو شائع ہو چکی ہیں۔ 1952ء میں بچوں کے لیے علی بابا چالیس چور کے نام سے ایک سیریز لکھی، اس کتابی سیریز کی 40 کتابیں ہیں جو شائع ہو چکی ہیں۔ ہمدرد نونہال میں ان کی بچوں کے لیے نظمیں اور کہانیاں شائع ہوتی تھیں۔ انگریزی ناولوں کے ارد و میں تراجم بھی کیے۔ ریڈیو کے لیے بھی لکھتے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ کراچی منتقل ہو گئے اور یہاں روزنامہ انجام میں ملازمت اختیار کی۔نازش حیدری کی آپ بیتی سہ ماہی الزبیر بہاولپور میں شائع ہوئی ہے۔ صدیوں کا سفر ان کا شعری مجموعہ ہے جبکہ چراغِ عرش ان کا نعتیہ مجموعہ ہے جو ان کی وفات کے بعد اکتوبر 2012ء میں شائع ہوا۔

وفات

نازش حیدری 17 فروری 1984ء کو کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔


حوالہ جات

The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Nazish Haideri is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Nazish Haideri
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes