peoplepill id: nand-kishore-vikram
NKV
India
1 views today
1 views this week
Nand Kishore Vikram
Indian writer

Nand Kishore Vikram

The basics

Quick Facts

Intro
Indian writer
Known for
, , , , ,
A.K.A.
Nandakiśora Vikrama Nanda Kiśora Vikrama Naṃda Kiśora Vikrama
Places
Gender
Male
Place of birth
Rawalpindi, Pakistan
Place of death
Delhi, India
Age
90 years
The details (from wikipedia)

Biography

نند کشور وِکرم (پیدائش: 17 ستمبر 1929ء— وفات: 27 اگست 2019ء) اردو زبان کے بھارتی افسانہ نگار، مترجم، ادیب، صحافی اور نثر نگار تھے۔

ولادت

ان کی پیدائش 17 ستمبر 1929ء کو غیر منقسم ہندوستان کے شہر راولپنڈی میں ہوئی تھی۔

ادبی زندگی

تقسیم کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہندوستان آگئے تھے۔یہاں آنے کے بعد بھی اپنی ادبی اور صحافتی سرگرمیاں جاری رکھیں اور انہوں نے مارچ 1957 میں دہلی انتظامیہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔اس کے بعد 1964 سے 1979تک بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر ماہنامہ آجکل میں خدمات انجام دیں اور انہوں نے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) میں بطور اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر کے طور پر بھی کام کیا۔ مسٹر نند کشور وکرم گزشتہ 35 سال اردو کا واحد حوالہ جاتی مجلہ عالمی اردو ادب نکال رہے تھے۔ انھوں نے ترقی پسند مصنفین کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔انھوں نے ادبی زندگی کا آغاز شاعری سیکیا پھر کہانیاں لکھنی شروع کیں۔

تصانیف

انھوں نے کئی کتابیں اپنی یادگار چھوڑی ہیں جن میں

  • مصور تذکرے،
  • ہنس راج اہیر کے افسانے،
  • کچھ دیکھے کچھ سنے،
  • اردو،
  • دیوندر اسر

وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے حوالہ جاتی مجلہ ’عالمی اردو ادب‘ کے 42 شمارے نکالے جو اہم موضوعات اور اہم شخصیات پر مبنی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے انگریزی سے اردو اور پنجابی سے اردو میں متعدد کتابوں کاترجمہ بھی کیا۔

وفات

دہلی میں 27 اگست 2019ء کو بعمر 90 سال وفات پاگئے،

حوالہ جات

The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Nand Kishore Vikram is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Credits
References and sources
Nand Kishore Vikram
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes