peoplepill id: muhammad-khan-qadri
MKQ
1 views today
1 views this week
Muhammad Khan Qadri

Muhammad Khan Qadri

The basics

Quick Facts

Gender
Male
Religion(s):
The details (from wikipedia)

Biography

مفتی محمد خان قادری جامعہ اسلامیہ لاہور کے بانی اور مہتمم تھے۔ انھوں نے کثیر تعداد میں مختلف دینی موضوعات پر کتابیں لکھیں اور عربی کتب کے اردو تراجم بھی کیے۔

  • فضلِ قدیر اردو ترجمہ تفسیرِ کبیر از مفتی محمد خان قادری

ولادت

محقق العصر مفتی محمد خان قادری پاکستان بننے کے دو سال بعد 1949ء میں ضلع نارووال کے سرحدی علاقے بیریاں کلاں میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

اَس زمانے میں اَن کے علاقے میں دور دراز تکاسکول نہ تھا،آپ 6 میل پیدل چل کراسکول جاتے اور مڈل تک عصری تعلیم حاصل کی۔آپ کے ماموں دینی تعلیم کا شوق رکھتے تھے،انھوں نے ہی دینی تعلیم کے لیے ذہن بنایا۔

مفتی صاحب نے حافظ غلام احمد چشتی(چکوال) سے ایک سال اور تین ماہ کے عرصے میں قرآن پاک حفظ کیا۔ بھکی شریف میں شرح جامی تک پڑھا اور پھر جامعہ نظامیہ رضویہ میں علامہ عبد الحکیم شرف قادری، مفتی محمد عبد القیوم ہزاروی اور مولانا محمد اشرف سیالوی سے حدیث شریف اور دیگر منتہی علوم حاصل کیے۔آپ 1983ء میں سید طاہر علاؤ الدین الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے بیعت ہو ئے۔

شعوری خطاب، شعوری گفتگو، شعوری تحریر آپ کا خاصہ ہے۔ مفتی محمد خان قادری سینکڑوں کتابوں کے مصنف و مترجم تھے۔ جب آپ سے پو چھا گیا کہ اپنی تصنیفات کی بجائے تراجم کی طرف کیوں مائل ہیں؟ تو آپ نے جواب دیا کہ: ’’میری کیا حیثیت ہے کہ لوگ مجھے پڑھیں میں تو اپنی قوم کا تعلق پرانے بزرگوں سے جوڑنا چاہتا ھوں‘‘

تصانیف

مفتی محمد خان قادری کی مشہور تصانیف یہ ہیں

  • یارسول اللہ کہنا امت کا متفقہ مؤقف،
  • اردو ترجمہ تفسیر کبیر،
  • علم نبوی
  • امور دنیا
  • حضور رمضان کیسے گزارتے
  • جسمِ نبوی ﷺ کی خوشبو
  • معراجِ حبیبِ خدا ﷺ
  • ارضِ خدا ملکیتِ مصطفٰی
  • محفل میلاد اور شاہ اربل
  • عورت کی امامت کا مسئلہ
  • محفل میلاد پر اعتراضات کا علمی محاسبہ
  • درِ رسول کی حاضری
  • مشتاقانِ جمالِ نبوی کی کیفیتِ جذب و مستی
  • حضورﷺ کے امت پر حقوق
  • شاہکارِ ربوبیت
  • حضور ﷺ نے متعدد نکاح کیوں فرمائے؟
  • شان نبوت
  • علم نبوی اور منافقین
  • فضائل نعلینِ حضور
  • شرح سلامِ رضا
  • علم نبوی اور متشابہات
  • شرح سک متراں دی
  • علم نبوی اور اُمور دنیا
  • ذخائرِ محمدیہ
  • علمی مقالات
  • امتیازات مصطفیٰﷺ
  • اسلام اور اسلامی اقدار کا تحفظ
  • عصمتِ انبیا٫

وفات

16 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے ،

حوالہ جات

حوالہ جات

The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Muhammad Khan Qadri is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Credits
References and sources
Muhammad Khan Qadri
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes