Mohsin Rizvee
Quick Facts
Biography
سید محسن رضوی (انگریزی: Mohsin Rizvee)(پیدائش: 22 اگست 1962ء) پاکستانی فلم ساز وہدایت کار، ٹیلی وژن ڈراما ہدایت کار، ڈاکومنٹری میکر، ٹی وی اشتہارات بنانے کے ماہر اور پروفیشنل فوٹوگرافر ہیں۔ ان کی پیدائش22 اگست 1962ء کو کراچی، پاکستان میں ہوئی۔ان کے والد ایم ایچ رضوی انکم ٹیکس کمشنر تھے۔ حبیب پبلک اسکول کراچی سے میٹرک پاس کیا۔ پری انجینئرنگ میں انٹرمیڈیٹکی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جامعہ کراچی داخلہ لیا، جہاں سے بی اے اور پھر 1986ء میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ 1991ء میں گوئٹےانسٹی ٹیوٹ کراچی سے فلم سازی کا ڈپلومہ حاصل کیا۔ڈپلومہ کی تعلیم کے دوران انہوں نے پاکستانی فلم ڈائریکٹر مشتاق گزدر اور جرمن فلم ساز برنارڈ شیرر کے تجربات سے استفادہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان امریکن کلچر سینٹر کراچی سے پروفیشنل فوٹوگرافی کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فرانسیسی کلچرل سینٹر الائنس فرانسز کراچی سے سینماٹوگرافی (Cinematography) میں سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا ہے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے آڈیو ویژیول ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہو گئے۔انہوں نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل این ٹی ایم کے لیے متعدد ڈراما سیریلز پروڈیوس کیے، ان ڈراموں میں ننگے پاؤں، چاند گرہن اور کشکول شامل ہیں جو ناظرین میں بہت مقبول ہوئے۔ پھر ایک مزاحیہ ڈراما نادان نادیہ بنایا جس کا مرکزی کردار بابرہ شریف نے ادا کیا۔ انہوں نے اپنی ذاتی پروڈکشن کمپنی دی فلم کمپنی بنائی۔ اس ادارے کے تحت کئی مشہور برانڈ کے ٹی وی کمرشل بنائے۔ بی بی سی کے لیے متعدد ڈاکومنٹریز بنائیں۔انہوں نے ایس سلیمان کے ساتھ مل کر پاکستانی فلم ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ کی ہدایات بھی دیں۔ اس فلم میں فخر عالم نے مرکزی کردار ادا کیا۔اس کے علاوہ وہ ٹیلی وژن کے اشتہارات (TV Commercials) بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ اب تک سینکٹروںکی تعداد میں اشتہارات بنا چکے ہیں۔ محسن رضوی متعدد ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں، ان ایوارڈز میں پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن اور اے پی این ایس کے ایوارڈز سرِ فہرست ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں پاکستان میڈیا ایوارڈ برائے بہترین فلم ڈائڑیکٹر سے بھی نوازا گیا۔