peoplepill id: mohammad-abdul-ghafoor-hydari
MAGH
Pakistan
1 views today
2 views this week
Mohammad Abdul Ghafoor Hydari
Pakistan politician and religious leader

Mohammad Abdul Ghafoor Hydari

The basics

Quick Facts

Intro
Pakistan politician and religious leader
Places
Work field
Gender
Male
The details (from wikipedia)

Biography

محمد عبد الغفور حیدری 5 جون 1957 کو قلات ضلع میں محمد عظیم کے گھر پیدا ہوئے۔ انہوں نے دار العلوم دارالہدیٰ، تھیڑی میں ابتدائی دینی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد اعلیٰ دینی تعلیم جامعہ مخزن العلوم خانپور اور عالم فاضل کی سند دار العلوم ٹنڈو الہ یا ر سے حاصل کی۔

طالب علمی کے دور کی سرگرمیاں

حیدری پڑھنے کے دوران جے ٹی آئی بلوچستان کے صدر اور مرکزی نائب صدر رہے۔ 1980 میں جمیعت طلبۂ اسلام سے مستعفی ہوکر جمیعت علمائے اسلام میں شامل ہوئے۔ ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران انہیں مچھ جیل میں رکھا گیا۔ ایک سال قید بامشقت اور دس کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔

سیاسی سرگرمیاں

1990 کے عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ پارلیمانی قائد بھی بنے۔ تاج محمد جمالی کی قیادت میں قائم ہونے والی صوبائی حکومت میں جمعیت علمائے اسلام کی شمولیت کے بعد انہیں پبلک ہیلتھ انجینئری کے وزیر بنایا گیا۔ دو سال بعد اتحادی جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوئے۔ اس کے بعد حیدری نے جمالی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ بر سر اقتدار وزیر اعلیٰ نے قبل از وقت استعفٰی دے دیا۔ اس کے بعد نواب ذوالفقار مگسی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے ان کا مقابلہ کیا اور صرف دو ووٹوں سے ہارے۔ 1993 میں این اے 204 (مستونگ) سے وہ منتخب ہوئے۔ حیدری نے سردار اختر مینگل کو شکست دی۔ 1995 میں جے یو آئی (ف) کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ اس منصب پر وہ پانچ مرتبہ منتخب ہوئے اور اب بھی فائز ہیں۔ مئی 2009 میں وہ سینیٹر منتخب ہوئے۔ 2013 کے انتخابات کے بعد ن لیگ اور جے یو آئی (ف) نے مل کر حکومت بنائی تو وزیر مملکت برائے پوسٹل سروسز بنائے گئے۔ اس منصب پر وہ 11 مارچ 2015 تک تھے۔

عالمی شہرت

1994ء میں بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں عبد الغفور حیدری نے عربی میں تقریر کی تھی۔ اس پر وہاں موجود عرب ممالک کے نمائندوں نے کافی سراہا تھا -

حوالہ جات

 

The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Mohammad Abdul Ghafoor Hydari is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Credits
References and sources
Mohammad Abdul Ghafoor Hydari
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes