Mian ji Noor Muhammad Jhanjanavi
Quick Facts
Biography
میاں جی نور محمد جھجھانوی
حلیہ مبارک
پستہ قد، نحیف الجثہ، گندمی رنگ، اوسط درجہ کی آنکھ، لباس نیلا تہبند، گیروا کرتا، دوپلی ٹوپی۔
ولادت و نسب
شیخ المُشائخ ،حضرت میاں جی نُور مُحمد جھنجھانویؒ، کے والد گرامی سیدجمال مُحمد تھے۔ آپ نجیب الطرفین اور علوی ہیں ۔41 ویں پشت پر آپ کا نسب حضرت علی مرتضی ؓ سے جا ملتا ہے۔ آپ کی نویں پُشت میں حضرت شاہ عبد الرزاق صاحب اپنے زمانے کے جیّد عُلماء اور اکابرین صوفیہ سلسلہ قادریہ میں سے ہیں وطن مولدجھنجھانہ ضلع شاملی ہے۔ سنِ ولادت 1201 ھ بمطابق 1786ُ ء ہے
تعلیم
آپ اگرچہ فارغ التحصیل عالم نہ تھے تا ہم دینی معلُومات اور فارسی زُبان پر آپکو کافی عبُور تھا۔ دستُور کے مُطابق پہلے قُرانِ مجید حِفظ کیا، پھر عربی اور فارسی دہلی کے مشہُور مدرسہ رحیمہ میں پڑھی، دہلی میں تاریخی مسجد زینت المساجد کے پاس پیپل والی مسجد میں قیام تھا۔
تدریس
حسن پوری لوہاری، ضلع مظفر نگر میں مولانا صادق صاحب کے مدرسہ میں تعلیمی خدمات انجام دیں، قرآن اور فارسی پڑھاتے تھے۔
بیعت
اولا شاہ احسان علی پٹنی سے بیعت تھے، شاہ احسان علی شیخ فرید الدین گنج شکر ؒ کی اولاد میں سے تھے۔ ان کے بعد مشہور بزرگ چشی صابری قادری بزرگ شاہ عبد الرحیم ولایتی ؒ سے بیعت ہوئے۔ انہوں نے اپنی طرف سے خلافت سے نوازا۔ اور اپنی خصوصی نگرانی میں شید احمد شہید ؒ سے بیعت جہاد بھی کروائی۔
اپنی ذات کو مخفی رکھنے اور یاد الہی میں مشغول رہنے کو ترجیح دیتے تھے۔ بڑے صاحب کرامات تھے۔
اتباع سنت
اتباع سنت میں کمال درجہ حاصل تھا۔ حتٰی کہ تیس ؔ30 سال تک تکبیر اولٰی فوت نہیں ہوئی۔
خلفاء
- حاجی امداد اللہ مہاجر مکی ؒ، #حافظ ضامن شہید ،
- شیخ محمد تھانوی وغیرہ آپ کے مشہور خلفاء ہیں۔
ساری زندگی اصلاح و ارشاد میں گُزاری۔
سلسلہ شیوخ
- حضرت شیخ نور محمد علوی جھنجھانویؒ
- حضرت شیخ سید احمد بریلویؒ
- حضرت شیخ شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ
- حضرت شیخ احمدشاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ
- حضرت شیخشاہ عبد الرحیم دہلویؒ
- حضرت شیخ سید عبد اللہ واسطیؒ
- حضرت شیخ سید آدم بنوری مہاجر مدنیؒ
- حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندیؒ
وفات
تقریباّ 59 سال تک عالمِ اسلام کو مُنوّر کرتے رہے۔ 4۔ رمضان المُبارک1259 ھ بمطابق 1843ءجُمۃ المُبارک وِصال فرمایا۔
آپکا مِزار جھنجھانہ، احاطہ امام سید محمُود شہید بزداری منبعء فیض بنا ہُوا ہے۔
حوالہ جات
- ↑ کتاب: میاں جی نور محمد جھنجھانوی مصنف : نسیم احمد علوی ناشر : دارالتحقیق والاشاعت اردو بازار لاہور
- ↑ تاریخ مشائخ چشت, مصنف: شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمه الله ,http://www.elmedeen.com/read-book-5168#page-240&viewer-text