peoplepill id: lakhmi-das
LD
India Pakistan
1 views today
1 views this week
Lakhmi Das
Guru Nanak's son

Lakhmi Das

The basics

Quick Facts

Intro
Guru Nanak's son
A.K.A.
Baba Lakhmi Das Lakhmi Chand
Gender
Male
Place of birth
Sultanpur Lodhi, India
Place of death
Kartarpur, Pakistan
Age
58 years
Family
Father:
Siblings:
The details (from wikipedia)

Biography

بابا لکھمی چند یا لکھمی داس (12 فروری 1497ء-9 اپریل 1555ء) گرو نانک سے چھوٹے بیٹے تھے۔

ابتدائی زندگی

بابا لکھمی چند کی ولادت 12 فروری 1497ء کو ماتا سلکھنی کے بطن سے سلطان پور لودھی موجودہ کپورتھلہ، پنجاب، بھارت میں ہوئی۔ بکرمی سمبت کے حساب سے ان کی ولادت 19 فالگن 1553 کو ہوئی۔ اپنے بڑے بھائی سری چند کے برخلاف لکھمی چند نے شادی کی اور ایک گھریلو زندگی بسر کی۔ پنجاب کا بیدی خاندان یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ لکھمی چند کی اولادیں ہیں۔

بیدی خاندان

سکھ مت کی متون میں بیدی خاندان کا آبائی تعلق گرو نانک کے دوسرے بیٹے لکھمی چند سے بتایا جاتا ہے۔ لوگ انہیں احتراما بابا لکھمی چند مہاراج کہا کرتے تھے۔ سکھ روایات کے مطابق بابا لکھمی مہاراج شکار کے بہت زیادہ شوقین تھے اور انہوں نے جنگل کے اندر جا کر کئی خطرناک جانوروں کا شکار کیا تھا۔ لیکن بعد میں انہوں نے چھوٹے کا شکار کرنا بند کر دیا۔

بھائی کی نصیحت

بابا سری چند مہاراج نے بڑے بھائی اور صوفی ہونے کے ناطے انہیں نصیحت کی کہ خدا کے دربار میں جب انصاف کا ترازو سب کے سامنے ہو گا اور نامہ اعمال تولا جائے گا تب انہیں جانوروں کے قتل کا حساب دینا ہوگا۔ بابا لکھمی چند اس نصیحت سے بہت دل برداشتہ ہوئے اور غصہ میں اپنی اہلیہ ماما دھنونتی اور اپنے نومولود بیٹے بابا دھرم چند کے پاس آئے اور ان دونوں کو گھوڑے پر سوار کراکر اپنے بھائی اور ان کے اہل خانہ سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئے۔ انہیں نے بھائی سے بس اتنا کہا کہ وہ ‘سچ کنڈ‘ (سچائی کا گھر) جا رہے ہیں تاکہ اپنے تمام قتل کا حساب دے سکیں۔

بابا دھرم چند

ان کے بیٹے کا نام بابا دھرم چند تھا اور ان کی شادی بابا اتم دیوان چند اور بی بی لاجونتی کی بیٹی سے ہوئی۔ ان سے دو بیٹے پیدا ہوئے جن کے نام مانک چند اور مہر چند تھے۔

وفات

ان کا کرتارپور (نزد راوی) میں 13 بیساکھ 1612 (بکرمی سمبت) مطابق 9 اپریل 1555ء میں انتقال ہوا۔

حوالہ جات

  • Kohli, Surindar Singh, ed., Janam`idkhi Bhai Bald. Chandigarh
  • Vir Singh, Bhai cd., Purdtan Jannm Sdkhi. Amritsar, 1982
  • Sant-okh Singh, Bhai, Sn Gur Pratdp Suraj Granth. AmriLsar, 1927-33
  • Chhibbar, Kesar Singh, Kansdvalindmd Dasdn Pdfshdhidn Kd. Chandigarh, 1972
  • Macanliffc, M.A., The Sikh Religion. Oxford, 1909
  • Notes of Udasin Mahant Bikram Das
The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Lakhmi Das is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Credits
References and sources
Lakhmi Das
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes