peoplepill id: khalid-alig
KA
Pakistan
1 views today
1 views this week
Khalid Alig
Pakistani poet and journalist

Khalid Alig

The basics

Quick Facts

Intro
Pakistani poet and journalist
Places
Gender
Male
Birth
Place of birth
Kaimganj, India
Place of death
Karachi, Pakistan
Age
82 years
The details (from wikipedia)

Biography

خالد علیگ پاکستانی مایہ ناز شاعر اور صحافی تھے۔ اُن کا اصل نام سید خالد احمد شاہ تھا۔ وہ 1925ء میں قائم گنج، ضلع فرخ آباد (اُتر پردیش) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد 1947ء میں پاکستان آ گئے۔ وہ پیشہ کے اعتبار سے سِول انجینئر تھے اور انہوں نے اپنی ملازمت کے سلسلے میں اوکاڑہ، لاہور، سکھر، میرپور خاص اور دیگر شہروں میں قیام کیا۔ 1960ء میں وہ مستقلاً کراچی آ گئے اور پھر تاعمر اسی شہر میں قیام پذیر رہے۔ خالد علیگ ہمیشہ انجمن ترقی پسند مصنّفین کی صف اوّل میں شامل رہے۔ انہوں نے اپنی صحافت کا آغاز لکھنؤ کے جریدے تنویر سے کیا تھا۔ ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر صحافت کے شعبے سے وابستہ ہوئے اور کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے جریدے منشور سے منسلک ہوگئے۔ بعد ازاں وہ روزنامہ مساوات کے عملہ ادارت میں شامل ہوئے اور اس کے مدیر کے عہدے تک پہنچے۔

جناب خالد علیگ ایک خوش گوشاعر تھے۔ وہ ہمیشہ ترقی پسند نظریہ سے وابستہ رہے۔ انہوں نے ہر دور میں مزاحمتی شاعری کی جو ان کی شناخت بن گئی۔ ان کا شعری مجموعہ غزال دشت سگاں کے نام سے اشاعت پذیر ہوا تھا۔ وہ ہمیشہ سرکاری اعزازات سے دور بھاگتے رہے تاہم جب 3 جون 1999ء کو کراچی پریس کلب نے انہیں تاحیات اعزازی رکنیت پیش کر کے اپنے وقار میں اضافہ کرنا چاہا تو انہوں نے اسے رد نہ کیا۔ ان کا آخری قطعہ ملاحظہ ہو جو ان کی زندگی کا ماحاصل سمجھا جاسکتا ہے۔

دیوار بن کے ظلم کے آگے اڑے گا کون
ارباب جہل و جبر کے پیچھے پڑے گا کون
میں اپنی جنگ لڑ بھی چکا، ہار بھی چکا
اب میرے بعد میری لڑائی لڑے گا کون

پندرہ اگست 2007ء کو خالد علیگ کراچی میں وفات پاگئے۔وہ کراچی میں قبرستان مولا مدد، ریڑھی گوٹھ لانڈھی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

حوالہ جات

The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Khalid Alig is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Credits
References and sources
Khalid Alig
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes