peoplepill id: jameel-ahmad-sikrodavi
JAS
India
1 views today
1 views this week
Jameel Ahmad Sikrodavi
Islamic scholar

Jameel Ahmad Sikrodavi

The basics

Quick Facts

Intro
Islamic scholar
Places
Gender
Male
Birth
Place of birth
Haridwar district, Garhwal division, Uttarakhand, India
Place of death
Delhi, National Capital Territory of Delhi, India
Age
73 years
Education
Darul Uloom Deoband
(1964-1970)
The details (from wikipedia)

Biography

جمیل احمد سِکروڈوی (1946–2019ء) ایک ہندوستانی دیوبندی عالم، مدرس اور مصنف تھے۔ انھوں نے مجموعی طور پر تقریباً پچاس سال تک مختلف مدارس میں درس نظامی کی مختلف کتابوں کا درس دیا اور درس نظامی کی تقریباً آٹھ کتابوں کی متعدد جلدوں میں اردو شروحات لکھیں۔

ولادت، تعلیم و تربیت

جمیل احمد سکروڈوی 1946ء کو قصبہ سِکروڈہ، ضلع ہریدوار، اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے تھے۔ حفظ و عربی درجات کی ابتدائی تعلیم مدرسہ کاشف العلوم چھٹمل پور میں حاصل کی، پھر متوسط تعلیم کے لیے مظاہر علوم سہارنپور کی شاخ مدرسہ خلیلیہ، گھنٹہ گھر، سہارنپور میں داخل ہوکر قدوری و کافیہ (بحث فعل) تک کی کتابیں پڑھیں، پھر شوال 1385-86ھ بہ مطابق 1964-65ء کو دار العلوم دیوبند میں داخلہ لے کر 1390ھ بہ مطابق 1970ء کو دورۂ حدیث سے امتیازی نمبرات کے ساتھ فراغت حاصل کی۔ ان کے اساتذۂ دار العلوم دیوبند میں سید فخر الدین احمد، محمد طیب قاسمی، محمود حسن گنگوہی، سید فخر الحسن مرادآبادی، شریف حسن دیوبندی، محمد حسین بہاری، سید اختر حسین دیوبندی، عبد الاحد دیوبندی، اسلام الحق اعظمی، نصیر احمد خان بلند شہری، محمد سالم قاسمی، انظر شاہ کشمیری اور محمد نعیم دیوبندی شامل تھے۔ سکروڈوی ابتدا میں سابق ناظم اعلیٰ مظاہر علوم سہارنپور اسعد اللہ رامپوری سے بیعت ہوئے، پھر مظفر حسین مظاہری سابق ناظم اعلیٰ جامعہ مظاہر العلوم وقف سہارنپور کی طرف رجوع کیا، پھر ان کے انتقال کے بعد ابرار الحق حقی کے خلیفہ عبد الرحمن بنگلہ دیشی سے متعلق ہوئے اور ان کے خلیفہ و مجاز بھی ہوئے۔

تدریسی خدمات

فراغت کے بعد ایک سال جامعہ رحمانیہ ہاپوڑ، پھر تقریباً چار پانچ سال مدرسہ کاشف العلوم چھٹمل پور میں مدرس رہے، پھر کچھ سال مدرسہ قاسم العلوم گاگلہیڑی میں بحیثیت صدر مدرس تدریسی و انتظامی خدمات انجام دیں۔ 1397ھ بہ مطابق 1977ء کو محمد طیب قاسمی کے ایما پر دار العلوم دیوبند میں استاذ مقرر ہوئے، پھر 1981ء کو دار العلوم دیوبند کی تقسیم کے بعد سے 1420ھ بہ مطابق 2000ء تک دار العلوم وقف دیوبند میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے، وہاں اصول الشاشی، نور الانوار، حسامی، مختصر المعانی، ہدایہ، تفسیر جلالین، شرح معانی الآثار اور جامع الترمذی جیسی کتابوں کا بھی درس ان سے متعلق رہا، وقتاً فوقتاً بخاری کے منتخب ابواب کا درس بھی ان سے متعلق ہوا۔ پھر 1420ھ بہ مطابق 2000ء میں دار العلوم دیوبند میں دوبارہ استاذ ہوئے اور تاوفات وہیں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔ دار العلوم دیوبند میں شعبۂ افتا کی قواعد الفقہ، دورۂ حدیث کی موطأ امام مالک اور دیگر جماعتوں میں ہدایہ آخرین، ہدایہ ثانی، مسامرہ، مقدمہ ابن الصلاح، سبیل الرشاد اور مسلم الثبوت جیسی کتابوں کا درس ان سے متعلق رہا۔

وفات

جمیل احمد سکروڈوی کا انتقال طویل علالت کے بعد 23 رجب المرجب 1440ھ بہ مطابق 31 مارچ 2019ء کو اتوار کے دن دہلی میں ہوا، نماز جنازہاحاطۂ مولسری، دار العلوم دیوبند میں عثمان منصورپوری کی اقتدا میں اک جم غفیر نے ادا کی اور دیوبند کے معروف قاسمی قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔

قلمی خدمات

جمیل احمد سکروڈوی کامیاب مدرس ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب مصنف اور شارح بھی تھے، انھوں نے اردو زبان میں درس نظامی کی ایسی ایسی دقیق کتابوں کی شروحات لکھیں کہ درس نظامی پڑھنے پڑھانے والے ہمیشہ ان کے احسان مند رہیں گے۔ انھوں نے اشرف الہدایہ کے نام سے دس جلدوں میں فقہ حنفی کی مشہور کتاب ہدایہ (جلدِ اول، جلدِ ثانی اور جلدِ ثالث) کی شرح تصنیف فرمائی اور تفہیم الہدایہ کے عنوان سے تین جلدوں میں ہدایہ (جلدِ رابع) کی شرح لکھی۔ ان کی کتاب اشرف الہدایہ اور قوت الاَخیار کا فارسی ترجمہ بھی کیا جا چکا ہے۔ سید صدیق احمد باندوی کی شرح التسہیل السامی شرح اردو شرح جامی کے ساتھ ترجمہ شامل کیا۔ نیز اجماع و قیاس کی حجیت کے نام سے ایک رسالہ بھی لکھا تھا، جو تحفظ سنت سیٹ کے ساتھ شائع ہوا۔ ان کی لکھی گئی کتابوں کے نام مندرجۂ ذیل ہیں:

  • اشرف الہدایہ شرح اردو ہدایہ اولین و ثالث (دس جلدیں)
  • تفہیم الہدایہ شرح اردو ہدایہ رابع (تین جلدیں)
  • تکمیل الامانی شرح اردو مختصر المعانی (تین جلدیں)
  • فیضِ سبحانی شرح اردو منتخب الحسامی (دو جلدوں میں)
  • قُوت الاَخیار شرح اردو نور الانوار (دو جلدوں میں)
  • اجمل الحواشی شرح اردو اصول الشاشی
  • درسِ طحاوی شرح اردو طحاوی شریف
  • التقریر الحاوی شرح اردو تفسیر بیضاوی (شکیل احمد سیتاپوری کے ساتھ مشترکہ طور پر سید فخر الحسن مرادآبادی کے دروسِ طحاوی کی جمع و ترتیب؛ چار جلدوں میں)
  • اجماع و قیاس کی حجیت

حوالہ جات

مآخذ

کتابیات

  • محمد عثمان ندوی، محمد ساجد کھجناوری، مدیران (اپریل تا جون 2019)۔ "خصوصی شمارہ بہ عنوان "ذکرِ جمیل": مختلف اصحابِ علم و فضل کے قلم سے"۔ سہ ماہی متاعِ کارواں۔ عیدگاہ کالونی، بھگوانپور، ضلع ہریدوار، اتراکھنڈ: ادارہ اسلامیات 
The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Jameel Ahmad Sikrodavi is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Credits
References and sources
Jameel Ahmad Sikrodavi
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes