Anwer Jamal
Quick Facts
Biography
پروفیسر انور جمال پاکستان سے تعلق رکھنے والے ادیب، ادبی نقاد، محقق، شاعر اور اردو کے پروفیسر ہیں۔ وہ یکم اپریل 1948ء کو صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اردو ) کے علاوہ بی ایڈ اور ایم اے ایجوکیشن بھی کیا۔ وہ ابتدا ہی سے شعبۂ تدریس سے وابستہ ہو گئے تھے اور عمر بھر تعلیم و تدریس کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ گورنمنٹ مرے کالج، سیالکوٹ اور گورنمنٹ کالج ،خانیوال کے علاوہ گورنمنٹ کالج سول لائنز، ملتان میں تدریسی خدمات سر انجام دیں اور اسی کالج سے 31 مارچ 2008ء کو پرنسپل کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔ انور جمال شاعری، تنقید اور تحقیق کے موضوعات پر درجن سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں جن میں حسنت جمیع خصالہ (2000ء)، لولاک نما (1984ء)، پراگندہ طبع لوگ (بیکن بُکس ملتان،1993ء، انشائیہ)، نصف النہار (1991ء)، تیرے بعد (1999ء) اور ادبی اصطلاحات (2014ء) قابل ذکر ہیں۔