al-Jad ibn Dinar
Quick Facts
Biography
ابو عثمان جعد ابن دینار اور یہ نام بھی مشہور ہے ابن عثمان یشکری، صیرفی البصری۔آپ ثقہ تابعی ، محدث اور ابن شہاب زہری کے طبقے میں شامل ہیں۔مطلب امام زہری کے پایہ کا محدث ہے۔آپ سے امام بخاری ، مسلم، ابوداؤد ، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔
روایت حدیث
آپ ان حضرات سے روایت کرتے ہیں۔حضرت انس بن مالک، حسن بصری، سلیمان بن قیس یشکری اور ابو راجا العطاردی سے روایت ہے۔ اپنی سند سے روایت کرتے ہیں: ابراہیم بن طہمان، اسماعیل بن علیہ، جعفر بن سلیمان ضبعی، حماد بن زید، حماد بن سلمہ، سعید بن زید، شعبہ بن الحجاج، عبد الوارث بن سعید، عقبہ بن عبد اللہ الرفائی، معمر بن راشد اور ابو عوانہ الوضاح بن عبد اللہ الیشکری، وہیب بن خالد اور یونس بن عبید۔
جراح و تعدیل
علمائے حدیث میں ان کا درجہ: امام یحییٰ بن معین کہتے ہیں: ثقہ ہے۔امام نسائی نے کہا: اس میں کوئی حرج نہیں۔ اس سے محدثین کے گروہ نے روایت کیا ہے، سوائے ابن ماجہ کے