Agha Hyder Hassan Mirza
Quick Facts
Biography
پیدائش
آغا حیدر حسن مرزا 14 اگست 1893ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام آغا صفدر حسن مرزا تھا۔
تعلیم
آغا اعلٰی تعلیم کے لیے علی گڑھ گئے تھے۔
سیاسی سرگرمیاں
آغا، علی برداران، حکیم اجمل خان، موہن داس گاندھی وغیرہ کے ساتھ تحریک خلافت میں شامل ہوئے۔ اس کی وجہ سے انہیں اولاً علی گڑھ اور بعد میں دہلی چھوڑنا پڑا تھا۔
حیدرآباد میں سکونت
آغا سر راس مسعود کے مشورے پر حیدرآباد آئے اور یہیں سکونت اختیار کیے۔
ملازمتیں
آغا، حیدرآباد نے کے بعد پہلے پولیس کی ملازمت اختیار کیے تھے، پھر وہ نظام کالج میں اردو کے پروفیسر کے طور مقرر ہوئے۔
رہائش
آغا حیدر حسن مرزا شروع شروع میں حیدرآباد کے اے سی گارڈز علاقہ میں قیام پزیر تھے۔ اس کے بعد وہ بنجارا ہلز کے علاقہ میں اپنا الگ مکان حیدر منزل تعمیر کر کے وہاں منتقل ہوگئے۔
مطبوعات
- پس پردہ: یہ پہلی کتاب تھی جو 1926ء مطبع مسلم یونیورسٹی علیگڑھ سے شائع ہوئی تھی۔ یہ پندرہ مضامین پر مشتمل تھی۔ یہ دلی کی سیاسی، سماجی، تاریخ، تہذیب وغیرہ سے متعلق تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ خاکہ نگاری، افسانہ نگاری، انشاپردازی، ڈرامائی پہلوجیسے ہمہ رنگ کے ساتھ ساتھ یہ کتاب اس زمانے میں رائج بیگماتی زبان کی صحیح عکاسی کے لیے مشہور ہے جو اب مفقود ہو چکی ہے۔
- ندرت زبان: یہ دوسری کتاب ہے جسے آغا حیدر حسن مرزا کی بیٹی نے 1996ء میں شائع کیا۔ اس میں شخصیات، انشا پردازی اور کہانیاں شامل ہیں۔
حلقہ احباب
- مہاراجہ کشن پرشاد شادؔ
- سالار جنگ سوم
- راجا دھنراج گیرجی
- شہزادی در شہوار
- شہزادی اسرٰی
وفات
آغا حیدر حسن مرزا 5 نومبر ، 1976ء کو وفات پا گئے تھے۔ ان کی تدفین درگاہ یوسفین، نامپلی کے احاطے میں ہوئی تھی۔