peoplepill id: abdullah-bin-zaid-al-ansari-1
'BZA
Saudi Arabia
1 views today
1 views this week
'Abdullah bin Zaid Al-Ansari
Muezzin (0580-0644)

'Abdullah bin Zaid Al-Ansari

The basics

Quick Facts

Intro
Muezzin (0580-0644)
Work field
Gender
Male
Religion(s):
Place of birth
Medina, Saudi Arabia
Death
The details (from wikipedia)

Biography

عبد اللہ بن زید بن عبد ربہ انصاری صحابی رسول اور اصحاب صفہ میں شامل انصار کے قبیلہ خزرج سے تعلق تھا۔

نام و نسب

عبد اللہ بن زید کی کنیت ابو محمد، والد کا نام زید بن عبد ربہ، انصارِ مدینہ منورہ کے قبیلۂ ’’خزرج‘‘ سے تعلق رکھتے ہیں۔ مؤرخین ومحدثین کے نزدیک صاحب اذان سے مشہور ہیں۔

غزوات میں شرکت

عبد اللہ بن زید بیعتِ عقبہ، غزوۂ بدر اور بقیہ تمام غزوات میں شریک رہے ہیں۔ فتحِ مکہ کے دن بنو الحارث بن خزرج کا جھنڈا ان ہی کے ہاتھ میں تھا۔

صاحب اذان

اذان کی مشروعیت کی سعادت وفضیلت ان ہی کے حصہ میں آئی ہے ، انہوں نے ہی خواب دیکھا تھا اور ان کا خواب ہی اذان کی مشروعیت کا دارومدار بنا۔ اسی خواب کی بناپر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرفرض نماز کے لیے اذان دینے کا حکم فرمایا۔ خواب میں ایک شخص ’’سنکھ‘‘ لے کر آتا دکھائی دیا۔ انہوں نے فرمایا:اے اللہ کے بندے ! اس ناقوس کو مجھ سے بیچ دے ۔ اس شخص نے پوچھا: آپ کو اس سے کیا مطلب ہے ؟بولے : اس سنکھ کو بجاکر لوگوں کو نماز کے لیے اکٹھا کیا کریں گے۔ اس نے جواب دیا: اس سے بہتر چیز نہ بتاؤں ؟ فرمایا: ہاں ضرور بتائیے ! صاحبِ ناقوس نے مکمل اذان کے کلمات پڑھ کر سنائے۔صبح ہوتے ہی دربارِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوئے اور سارا واقعۂ خواب کہہ سنایا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا :’’إنّہا لرؤیاحق إن شاء اللّٰہ‘‘ انشاء اللہ یہ خواب بالکل برحق ہے اور اسی وقت اذان کی مشروعیت کا فیصلہ فرماتے ہوئے بلال کو حکم دیا: اے بلال: ان کے ساتھ چلے جاؤ،یہ تمہیں اذان کے کلمات جس طرح سکھا ئیں ویسے ہی تم بآوازِ بلند پڑھو بلال کی آواز بلند تھی ، اسی لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اذان دینے کا حکم فرمایا: یہ وجہ خودنبی علیہ الصلاۃ والسلام نے بہ ا لفاظ ’’فإنہ أندی صوتہ منک‘‘ صراحت فرمائی ہے ۔ راوی ابوعمیر کا کہناہے کہ انصارِ مدینہ یہ فرماتے تھے کہ عبد اللہ بن زید اس دن بیمار تھے ، اگر یہ بیمار نہ ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان ہی کوشرفِ مؤذن سے بہرہ ور فرماتے۔ یہ مشروعیتِ اذان کا واقعہ 1ھ میں پیش آیا ہے۔

کاتب وحی

آپ کاتبِ دربار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں ہیں، اس کی صراحت واقدی، ابن سیدالناس ، ابن کثیر، عراقی اور انصاری وغیرہ نے کی ہے۔

طبقاتِ بن سعد میں عبد اللہ بن زید کا لکھا ہوا ایک خط بھی محفوظ ہے، ڈاکٹر محمد حمیداللہ حیدرآبادی نے الوثائق السیاسیہ میں اس کو نقل فرمایا ہے۔ اس کے اخیر میں ہے کہ” یہ تحریر عبد اللہ بن زید نے لکھی ہے“۔

وفات

ان کی وفات بعمرِ 64؍ سال بمقامِ مدینہ منورہ 32ھ میں ہوئی اور عثمان بن عفان نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی ۔

حوالہ جات

کاتبین وحی
کاتبین وحی
The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
'Abdullah bin Zaid Al-Ansari is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
'Abdullah bin Zaid Al-Ansari
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes