peoplepill id: abdul-majeed-saluk
AMS
Pakistan United Kingdom
2 views today
12 views this week
Abdul Majeed Saluk
Urdu translator, poet, journalist

Abdul Majeed Saluk

The basics

Quick Facts

Intro
Urdu translator, poet, journalist
Work field
Gender
Male
Religion(s):
Place of birth
Batala, Gurdaspur district, Jalandhar division, India
Place of death
Lahore, Lahore District, Lahore Division, Pakistan; Pakistan
Age
65 years
Education
Zakir Husain Delhi College
New Delhi, New Delhi district, India
Notable Works
Daily Inqilab
 
The details (from wikipedia)

Biography

فائل:A majeed salik (cropped).jpg
عبد المجید سالک

مولانا عبد المجید سالک (پیدائش: 12 ستمبر، 1894ء - وفات: 27 ستمبر، 1959ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور شاعر، صحافی، افسانہ نگار اور کالم نگار تھے۔

حالات زندگی و ادبی خدمات

عبد المجید سالک 12 ستمبر، 1894ء کو بٹالہ، گرداسپور، برطانوی ہندوستان میں ایک احمدی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم بٹالہ اور پٹھان کوٹ میں حاصل کی اور پھر اینگلو عربک کالج دہلی سے تکمیل کی۔ انھوں نے 1914ء میں رسالہ فانوس خیال جاری کیا۔ پھر 1915ء سے 1920ء تک وہ ماہنامہ تہذیب نسواں، ماہنامہ پھول اور ماہنامہ کہکشاں کے مدیر رہے۔ 1920ء میں وہ روزنامہ زمیندار کے عملۂ ادارت میں شامل ہوئے۔ 1927ء میں انھوں نے مولانا غلام رسول مہر کے اشتراک سے انقلاب جاری کیا جس کے ساتھ وہ اکتوبر 1949ء میں اس کے خاتمے تک وابستہ رہے۔ عبد المجید سالک اخبار روزنامہ انقلاب میں ایک کالم افکار و حوادث کے نام سے لکھا کرتے تھے، یہی کالم ان کی پہچان بن گیا۔ ان کے خودنوشت سوانح سرگزشت کے نام سے اشاعت پزیر ہوئی۔ ان کی دیگر تصانیف میںذکرِ اقبال، یاران کہن، میراث اسلام اور مسلم ثقافت ہندوستان میں کے علاوہ ان کا مجموعہ کلام راہ و رسم منزلہا شامل ہیں۔

تصانیف

  • میراث اسلام
  • مسلم ثقافت ہندوستان میں
  • ذکر اقبال (اقبالیات)
  • سرگزشت (آپ بیتی)
  • راہ و رسم منزلہا (شاعری)
  • چمپا اور دوسرے افسانے (افسانے)
  • یاران کہن
  • تشکیلِ انسانیت (ترجمہ)
  • اسلام اور تحریکِ تجرّد مصر میں (ترجمہ)
  • تاریخ بھی مزے کی چیز ہے (ترجمہ)
  • انڈونیشیا اور اس کے لوگ
  • امداد باہمی
  • بوڑھا بگولا (ترجمہ)
  • مسئلے کیوں کر حل ہوں (ترجمہ)
  • خودکشی کی انجمن
  • ایجادات
  • قدیم تہذیبیں
  • کاریگری
  • آئین حکومت ہند
  • چترا (ترجمہ)

نمونۂ کلام

غزل

چراغ زندگی ہو گا فروزاں ہم نہیں ہوں گےچمن میں آئے گی فصلِ بہاراں ہم نہیں ہوں گے
جوانو اب تمہارے ہاتھ میں تقدیرِ عالم ہےتمہیں ہوگے فروغ بزم امکاں ہم نہیں ہوں گے
جئیں گے جو وہ دیکھیں گے بہاریں زلفِ جاناں کیسنوارے جائیں گے گیسوئے دوراں ہم نہیں ہوں گے
ہمارے ڈوبنے کے بعد ابھریں گے نئے تارےجبیں دہر پر چھٹکے گی افشاں ہم نہیں ہوں گے
نہ تھا اپنی ہی قسمت میں طلوعِ مہر کا جلوہسحر ہو جائے گی شامِ غریباں ہم نہیں ہوں گے
اگر ماضی منور تھا کبھی تو ہم نہ تھے حاضرجو مستقبل کبھی ہو گا درخشاں ہم نہیں ہوں گے
ہمارے دور میں ڈالیں خرد نے الجھنیں لاکھوںجنوں کی مشکلیں جب ہوں گی آساں ہم نہیں ہوں گے
کہیں ہم کو دکھا دو اک کرن ہی ٹمٹماتی سیکہ جس دن جگمگائے گا شبستاں ہم نہیں ہوں گے
ہمارے بعد ہی خونِ شہیداں رنگ لائے گایہی سرخی بنے گی زیبِ عنواں ہم نہیں ہوں گے

وفات

عبد المجید سالک 27 ستمبر، 1959ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پا گئے اور لاہور میں مسلم ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔

فائل:A m salik (cropped).jpg
کتبہ قبر عبد المجید سالک

حوالہ جات

The contents of this page are sourced from Wikipedia article. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.
Lists
Abdul Majeed Saluk is in following lists
comments so far.
Comments
From our partners
Sponsored
Credits
References and sources
Abdul Majeed Saluk
arrow-left arrow-right instagram whatsapp myspace quora soundcloud spotify tumblr vk website youtube pandora tunein iheart itunes