Biography
Lists
Also Viewed
Quick Facts
Intro | Indian Muslim scholar | |||
Places | India | |||
was | Writer Professor Educator Scholar | |||
Work field | Academia Literature | |||
Gender |
| |||
Birth | 2 October 1932, Kurthi Jafarpur, Mau district, Azamgarh division, India | |||
Death | 28 April 2013Kurthi Jafarpur, Mau district, Azamgarh division, India (aged 80 years) | |||
Star sign | Libra | |||
Education |
|
Biography
زین العابدین اعظمی معروفی (1932–2013ء) سرزمین پورہ معروف، مئو، بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور محدث، استاد اور مصنف تھے۔ انھوں نے مظاہر علوم سہارنپور کے شعبہ تخصص کے استاد کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
ماضی قریب میں رجال حدیث تیار کرنے والوں میں ان کا نام سر فہرست اور نمایاں ہے۔
ابتدائی و تعلیمی زندگی
ولادت
زین العابدین اعظمی 29 جمادی الاخری/01 رجب 1351ھ مطابق 3/2 اکتوبر 1932ء یک شنبہ اور دوشنبہ کی درمیانی شب، اپنے وطن قصبہ پورا معروف ضلع منوا سابق ضلع اعظم گڑھ صوبہ یوپی میں محمد بشیر کے گھر پیدا ہوئے۔
تعلیم و تربیت
1357ھ میں مدرسہ معروفیہ پورہ معروف میں داخل ہوئے اور شرح جامی تک یہیں تعلیم حاصل کی، مزيد تعلیم جامعہ احیاء العلوم مبارک پور اعظم گڑھ، میں حاصل کی۔
1368ھ میں دار العلوم دیوبند میں داخلہ لیا، ان کے اساتذۂ دار العلوم میں حسین احمد مدنی، محمد اعزاز علی امروہوی اور محمد ابراہیم بلیاوی وغیرہم شامل ہیں۔ چار سال وہ دیوبند میں رہے اور 1372ھ میں وہاں سے انھوں نے فراغت حاصل کی۔
تدریسی زندگی
اعظمی نے ہجری سنہ کے حساب سے 62 سال اور عیسوی سنہ کے اعتبار سے 60 سال تقریباً 8 چھوٹے بڑے مدرسوں میں تدریسی خدمات انجام دیں، 1372ھ بہ مطابق 1953ء سے اپنی وفات یعنی 1434ھ بہ مطابق 2013ء تک انھوں نے مسلسل تدریس و تالیف میں زندگی گزاری۔ درمیان میں ایک سال تبلیغی دوروں اور اسفار میں گزارا۔
وفات
اعظمی کا انتقال 28 اپریل 2013ء پورہ معروف، ضلع مئو میں ہوا۔
حوالہ جات
کتابیات
- نور عالم خلیل امینی امینی (2021)۔ رفتگان نارفتہ (پہلا ایڈیشن)۔ ادارہ علم و ادب دیوبند
- انصار احمد معروفی، مدیر (جنوری تا مارچ 2014)۔ "بڑے ابا حضرت زین العابدین صاحب شخصیت اور کمالات از مفتی عبد اللہ معروفی"۔ ماہنامہ پیغام (مولانا زین العابدین اعظمی نمبر)۔ پورہ معروف، کُرتھی جعفر پور، ضلع مئو: المعارف دار المطالعہ۔ 15 (6–8)