Biography
Lists
Also Viewed
Quick Facts
Intro | Pakistani Urdu language poet and journalist | |
Places | India Pakistan | |
was | Poet | |
Work field | Literature | |
Gender |
| |
Birth | 1920, Bareilly, Bareilly district, Bareilly division, India; Uttar Pradesh, India; British Raj, British Empire | |
Death | 22 July 1981Karachi, Sindh, Pakistan (aged 61 years) |
Biography
شفیق احمد المعروف شفیق بریلوی (پیدائش: 1920ء - 22 جولائی 1981ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز شاعر اور صحافی تھے۔
حالات زندگی
شفیق بریلوی 1920ء میں بریلی،اتر پردیش ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا نام اصل نام شفیق احمد تھا مگر شفیق بریلوی کے قلمی نام سے شہرت پائی۔ ان کے گھر کا ماحول صوفیانہ اور درویشانہ تھا۔اسی ماحول کے زیرِ اثر میلاد خوانی کا شوق پیدا ہوا۔میلاد پڑھتے پڑھتے نعت گوئی کی جانب راغب ہو گئے، لیکن انہوں نے شاعری کا آغاز غزل سے کیا۔ شاعری میں انہوں نے کسی سے اصلاح نہیں لی، اس کے باوجود ان کے شاگرد کثرت سے موجود ہیں۔ انہوں نے ڈرامے بھی لکھے جو تصوف کے رنگ میں تھے۔ کہانیاں بھی لکھیں۔ پاکستان منتقل ہونے کے بعد بعد ایک کہانی خاندان کی عزت لکھی۔ بریلی میں کاشانۂ ادب کے رکن رہے۔ جس کے صدر ضمیر بریلوی تھے۔ پھر چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر بزمِ خلوص ادب بنائی۔ پاکستان آنے کے بعد ایک ادبی بزم پیامِ سخن کے نام سے بنائی جو ایک عرصہ تک فعال رہی۔ بزمِ شفیق کے نام سے ایک ادبی تنظیم قائم کی۔ان کے شاگردوں میں نذر بریلوی، محبوب (بھارت)، نثار بریلوی، شمع انصاری، میاں قیصر مشہور ہیں۔ان کی دو شعری مجموعے بابِ گنبد خضرا (نعتیہ مجموعہ، 1999ء)، اور مدحتِ باب خیر الامم (نعتیہ مجموعہ، 2005ء) شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نعتیہ شاعری کا چودہ سو سالہ انتخاب ارمغان نعت کے نام سے ترتیب دیا جو 1979ء میں شائع ہوا۔
وفات
شفیق بریلوی 22 جولائی 1981ء میں کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔ وہ کراچی کے منو گوٹھ قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔