Famous for 100+ translations
Biography
Also Viewed
The basics
Quick Facts
Intro | Famous for 100+ translations | |
Gender |
|
The details
Biography
محمد حسنین کی پیدائش بھارتی صوبہ اتر پردیش کے شہر بہرائچ میں واقع محلہ چھاونی میں 2 جولائی، 1952ء کو جناب امیر بخش مرحوم کے یہاں ہوئی۔ آپ کی تعلیم بی.اے ہے، اور سول کورٹ بہرائچ میں ریڈر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ نیز محمد حسنین اردو سے انگریزی اور انگریزی سے اردو زبان کے ماہر ترجمہ نگار ہیں۔
ادبی خدمات
محمد حسنین ایک نامور ترجمہ نگار ہیں۔ اب تک ان کی ترجمہ شدہ 100 سے زائد کہانیاں شائع ہو چکی ہیں اور کئی کتابوں کا ترجمہ کر چکے ہیں۔
- نغمہ زیست(سانگ آف لائف) رفعت سروش
- یادوں کی سوغات (ڈاکٹر فراز حامدی)
- بوند بوند شبنم (اظہار وارثی)
- مجنوں کی اولاد (فراز حامدی) کا ترجمہ شائع ہو کر داد تحسین حاصل کر چکا ہے.
- رینگاز(مناظر عاشق ہرگانوی) انگریزی ترجمعہ (The Chain of Light) نام سے
- ایک نظم اپنے لئے (مناظر عاشق ہرگانوی) انگریزی ترجمعہ (A Poem For My Self) نام سے
- ابر رحمت (مذہبی کتابوں کے تراجم)
تین اور کتابیں منظرِعام پر آنے والی ہیں-
ان کی ترجمہ شدہ کہانیاں ماہنامہ" ایوان اردو " "امنگ" دہلی، نیز ملک کے دیگر ماہناموں میں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں۔
ادبی شخصیات سے رابطہ
فراز حامدی، گلزار، گلزار دہلوی، رفعت سروش، اظہار وارثی، رفیق شاہین۔
اعزازات
مشہور و معروف ادباء کی تخلیقات پر لکھے گئے خطوط کے جواب میں ملےان کے محبت نامے۔