Jamal Al-Din Al-Zylaeei

The basics

Quick Facts

PlacesSomalia Egypt
Gender
Male
Religion:Islam
BirthZeila, Adal Sultanate
Death1360Cairo, Mamluk Sultanate
The details

Biography

امام حافظ جمال الدین ابو محمد عبد اللہ بن یوسف بن محمد زیلعی حنفی مصری حنفی المذہب محدث تھے۔

زیلعی نسبت

زیلع کی طرف نسبت ہے، حبشہ کے ساحل پر ایک شہر کا نام ہے، یہ شہر بندرگاہ بھی رہ چکا ہے، فی الحال صومالیہ میں پڑتا ہے۔

علمی مقام

حافظ زیلعی کی علمی نشو و نما ہوئی ، فقہ وحدیث میں مہارت پیدا کی ، کتابیں تصنیف کیں ، احادیث کی تخریج کی اور اپنے وقت کے کبارِ علما سے کسب فیض کیا ، آپ کے ایک استاذ شارح کنز الفخر الزیلعی گزرے ہیں ، اسی طرح قاضی علاوالدین ترکمانیؒ بھی آپ کے استاذ رہے ہیں ، مطالعہ کتب بالخصوص کتب احادیث کے مطالعہ کے دلدادہ تھے ، اسی شوق نے ہدایہ کی احادیث کی تخریج پر آمادہ کیا اور تفسیر کشاف کی احادیث کی بھی تخریج فرمائی ۔ دونوں کتابوں میں موجودہ احادیث کی تخریج کی۔ حافظ عراقی بھی تخریج احادیث کے لیے احادیث کی کتابوں کا مطالعہ کرنے میں آپ کے رفیق رہے ہیں۔

وفات

آپ کا انتقال قاہرہ میں ہوا ، وہیں مدفون بھی ہوئے تاریخ وفات محرم 762ھ مطابق 1360ء ہے۔

حوالہ جات

  1. اصطلاحاتِ تخریجِ احادیث مؤلف : افتخار احمد قاسمی بستوی ناشر : مکتبہ ابو عبدالفتاح ، جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم ، اکل کوا ، نندوربار ، مہاراشٹرانڈیا
The contents of this page are sourced from Wikipedia article on 16 Aug 2019. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.