Ibn al-Sa'i

historiador
The basics

Quick Facts

Introhistoriador
PlacesIraq Mongolia
wasHistorian
Work fieldSocial science
Gender
Male
Religion:Islam
BirthAugust 1196, Baghdad, Abbasid Caliphate
DeathApril 1276Baghdad, Mongol Empire (aged 79 years)
The details

Biography

ابن الساعی (پیدائش: جولائی 1196ء— وفات: مارچ 1276ء) خلافت عباسیہ کے اواخر عہد میں محدث، عالم، فقیہ، محقق، مصنف و مؤلف تھے۔

نام و نسب

ابن الساعی کا نام علی بن انجب اور کنیت ابوطالب اور لقب تاج الدین اور ابن الساعی اور الخازِن کے نام سے شہرت پائی۔ شجرۂ نسب یوں ہے: تاج الدین ابوطالب علی بن اَنجب بن عبد اللہ بن عمار بن عبیداللہ بن عبدالرحیم البغدادی۔ بغداد میں واقع مدرسہ النظامیہ اور مدرسہ مستنصریہ میں بطور مہتمم کتب کے اپنی خدمات سر انجام دینے پر اپنے زمانے میں خازِن کے لقب سے بھی مشہور ہوئے۔

پیدائش

ابن الساعی بغداد میں ماہِ شعبان 593ھ مطابق جولائی 1196ء میں خلیفۂ عباسی الناصر لدین اللہ کے زمانے میں پیدا ہوئے۔

وفات

ابن الساعی نے 79 یا 80 سال کی عمر میں آخر عشرۂ رمضان 674ھ مطابق مارچ 1276ء میں بغداد میں وفات پائی۔ مقبرۂ شونیری میں تدفین کی گئی جو بغداد کے مغربی جانب واقع تھا۔ ابن الساعی نے اپنی کتب مدرسہ نظامیہ کو وقف کردی تھیں۔

حوالہ جات

  1. ابن الساعی: الدر الثمین فی اسماء المصنفین، صفحہ  49۔
The contents of this page are sourced from Wikipedia article on 17 Aug 2019. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.