Amina Nazli

Karachi-based Urdu editor
The basics

Quick Facts

IntroKarachi-based Urdu editor
PlacesIndia
isEditor
Work fieldJournalism
Birth1914
Age111 years
The details

Biography

آپ اردو زبان کی ادیبہ ، افسانہ نگار اور ڈراما نگار تھیں۔1914ء کو راجپوتانہ(بھارت) میں پیدا ہوئیں۔

حالات زندگی

آپ کےوالد کا نام شیخ نیاز محمد تھا۔آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے ادیب فاضل کا امتحان پاس کیا۔آپ کی شادی مولاناراشدالخیری کے فرزند رازق الخیری سے ہوئی جو معروف ادیب تھے اور ماہنامہ 'عصمت' دہلی کے مدیر تھے۔قیام پاکستان کے بعد یہ رسالہ کراچی سے شائع ہوتا رہا۔رازق الخیری کی وفات کے بعد آمنہ نازلی نے اس رسالے کی ادارت کی۔آپ 1977ء سے 1982ء تک ماہنامہ 'جوہر نسواں' کراچی کی مدیرہ بھی رہیں۔آپ کی اولاد میں جسٹس ریٹائرڈ حاذق الخیری ، معروف ادیبہ و صحافی صفورا خیری اور معروف شاعرہ صائمہ خیری شامل ہیں۔

تخلیقات

آمنہ نازلی کی کتب کی تعداد 13 ہے:

1۔ دولت پر قربانیاں (افسانے)

2۔ہم اور تم (افسانے)

3۔ننگے پاوں (افسانے)

4۔دوشالہ (ڈرامے)

5۔عقل کی باتیں

6۔تاریخی لطیفے

7۔خواتین کی دستکاریاں

8۔عصمتی دسترخوان

9۔مشرقی ومغربی کھانے

10۔بیماروں کے کھانے

11۔مذاقیہ کھانے

12۔عصمتی کشیدہ کاری

13۔ہنڈکلیاں

وفات

آپ نے 3 فروری 1996ء کو کراچی میں وفات پائی اوروہیں دفن ہوئیں۔

حوالہ جات

 
The contents of this page are sourced from Wikipedia article on 17 Feb 2020. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.