Abdur Razzaque Jhinjhanvi

Islamic scholar
The basics

Quick Facts

IntroIslamic scholar
PlacesIndia
wasWriter Educator
Work fieldAcademia Literature
Gender
Male
Birth1424, Jhinjhana, Uttar Pradesh, India
Death1518Jhinjhana, Uttar Pradesh, India (aged 94 years)
The details

Biography

عبد الرزاق جھنجھانوی (884–949ھ / 1424–1518ء) ایک ہندوستانی عالم، صوفی اور مصنف تھے۔

ولادت و نسب

عبد الرزاق جھنجھانوی 884ھ (بہ مطابق 1424ء) کو جھنجھانہ، ضلع مظفر نگر میں پیدا ہوئے تھے۔

ان کا سلسلہ نسب یوں ہے: عبد الرزاق بن احمد رازی بن محمد فاضل بن عبد العزیز بن نور بخش بن کمال الدین دانشور بن ابو سعید الرازی بن میر احمد رازی بن سلطان ابو سعید بن سلطان ابو اسحاق بن سلطان محمد شریف بن سلطان میر جان شاہ بن سلطان فرخ شاہ بن امیر ارسلان بن شاہ علی سرمست بن شاہ حسین فردوس بن شیح ابا یزید بن محمد فرید بن حسن بن میر علی زمن بن محمد باقر بن ابو بکر بن ابو المعالی بن ابو القاسم بن شریف البرکات بن علی اکبر بن علی اعظم بن ضیاء الدین بن نور الدین طوسی بن علی احمد کوفی بن شیخ حق مبین بن حسن جائسی بن حنفیہ بن محمد الاکبر بن علی کرم اللہ وجہہ۔

یہ نور محمد جھنجھانوی کے اجداد میں سے ہیں۔

تعلیم و تربیت

انھوں نے چند کتابیں جلال جھنجھانوی سے پڑھیں، علم کی جستجو لیے پانی پت اور دہلی کا سفر کیا اور شیخ الہ داؤد کے پاس پانچ سال رہ کر تمام درسی کتابیں پڑھیں، تحصیل علم کے لیے کالپی اور کورہ میں بھی رہے اور اس کے بعد تیس سال تک درس و تدریس کی خدمت انجام دی۔ انھوں نے محمد بن الحسن عباسی جونپوری سے قادریہ سلسلے میں خصوصی استفادہ کیا اور سلسلۂ چشتیہ میں شیخ نور بن حامد حسینی مانکپوری سے بیعتِ خلافت سے سرفراز کیے گئے۔

وفات

ان کا انتقال رجب 949ھ (بہ مطابق 1518ء) کو جھنجھانہ میں ہوا اور وہیں پر سپرد خاک کیے گئے۔

جھنجھانہ میں عبد الرزاق جھنجھانوی کا مقبرہ

حوالہ جات

مآخذ

کتابیات

  • عبد الحئی حسنی (1999)۔ نزهة الخواطر و بهجة المسامع والنواظر (جلد اول) (بزبان عربی) (پہلا ایڈیشن)۔ بیروت، لبنان: دار ابن حزم 
The contents of this page are sourced from Wikipedia article on 27 Feb 2024. The contents are available under the CC BY-SA 4.0 license.